موبائل زیادہ گرم ہوجاتا ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ پھٹ بھی سکتا ہے اس لیے جانیں اس کو ٹھنڈا کرنے کے 4 طریقے

img


موبائل استعمال کرتے دوران یا پھر چارجنگ کے وقت اکثر بہت زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور ہاتھ بھی لگانے کا دل نہیں چاہتا ہے- مندرجہ ذیل میں موبائل گرم ہونے کی وجوہات اور اسے ٹھنڈا کرنے کے طریقوں کا ذکر کیا گیا ہے- امید کرتے ہیں کہ ان طریقوں پر عمل کر کےآپ لوگ اپنے قیمتی موبائل کو گرم ہونے سے بچانے اور اس کی پرفارمنس کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔۔۔

1: بیک گراؤنڈ ایپس
ہم بیک وقت بہت سی ایپلیکیشنز کا استعمال کررہے ہوتے ہیں اور تمام ہی ایک کے بعد ایک بیک گراؤنڈ میں فعال رہتی ہیں ۔ اس وجہ سے موبائل میں گرمائش آجاتی ہے اور وہ گرم ہوتا ہے۔

2: گیم زیادہ کھیلتے ہیں؟
گیم زیادہ کھیلنے کی وجہ سے موبائل گرم ہونے لگتا ہے کیونکہ اس وقت موبائل تیزی سے کام کررہا ہوتا ہے جو کہ اس کے سوفٹ وئیر اور موبائل کی بیٹری پر اثرانداز ہوتا ہے۔

3: ویڈیو چل رہی ہے؟
ویڈیو اگر کوئی آپ دیکھتے ہیں تو اس سے موبائل کی اسکرین اور اسپیکر دونوں ایک وقت میں کام کرتے ہیں یہ بھی ایک وجہ ہے کہ موبائل گرم ہونے لگتا ہے۔

4: چارج پر بھی استعمال کرتے ہیں
فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنا نقصان دہ ہے اس سے موبائل پھٹ بھی سکتا ہے کیونکہ اس میں سے شعاعوں کا اخراج ہوتا ہے- چارجنگ کے دوران اس لئے موبائل گرم ہوجاتا ہے اور بتدریج اس کی گرماہٹ میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

img


گرمائش کو دور کرنے کے طریقے
موبائل کو ٹھنڈا کرنے کے چند مفید طریقے جن کو استعمال کر کے آپ اپنے فون کو پھٹنے اور گرم ہونے سے بچاسکتے ہیں۔۔۔

1: ایپلی کیشنز ان انسٹال
موبائل میں موجود غیر ضروری ایپلی کیشنز کو ان انسٹال کردیں اور اپنی میموری اسٹوریج کو وزن سے نجات دلوائیں۔

2: ایپلی کیشنز اپ ڈیٹس
اپنی استعمال کردہ ایپلی کیشنز کو ہفتے دو ہفتے میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں کیونکہ موبائل میں اپ ڈیٹ کا آپشن اسی وقت آتا ہے کہ جب اس ایپلی کیشن میں کوئی خرابی واقع ہو۔۔۔ یہ بھی آپ کے فون کو گرم ہونے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

3: کولر ماسٹر ایپلی کیشن
’’کولر ماسٹر‘‘ (Cooler Master) ایپلی کیشن آپ کے موبائل کی گرمائش کم کرنے اور ٹھنڈا ہونے میں مدد دیتا ہے۔

4: ٹھنڈی جگہ پر رکھیں
موبائل کو کسی ٹھنڈی جگہ ہر رکھنا بھی بڑا کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

امید کرتے ہیں کہ ان طریقوں پر عمل کر کےآپ لوگ اپنے قیمتی موبائل کو گرم ہونے سے بچانے اور اس کی پرفارمنس کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔۔۔

Total Views: 28823

Reviews & Comments