کیا موبائل میں فٹ ہونے والا ہر چارجر آپ کے فون کے لئے ٹھیک ہے؟ کہیں اِس سے آپ کا موبائل خراب تو نہیں ہوتا؟

img


ہر اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ کا اپنا چارجر ہوتا ہے جبکہ کئی افراد بعض اوقات چارجنگ کے لیے اپنے دوست احباب کے لیپ ٹاپ یا موبائل کا چارجر بھی استعمال کر لیتے ہیں۔ لیکن یہ ان کے فون کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

مائیکرو یو ایس بی چارجر جو کہ برسوں سے اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس میں استعمال ہورہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لگ بھگ ہر اینڈرائیڈ فون کی کیبل دوسرے میں کام کرنے لگتی ہے۔

اگر ہم کبھی مجبوری میں کسی دوسرے ڈیوائس کا چارجر استعمال کر بھی لیں تو اسے روزانہ کی بنیاد پر نہ کریں۔

img


اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہر کمپنی کے فون کے اندر ایک مخصوص چپ ہوتی ہے جو کہ متعدد افعال کے لیے ضروری ہوتی ہے اور اسے کسی غلط کیبل سے نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے نتیجے میں فون کے فیچرز متاثر ہوسکتے ہیں۔

Total Views: 2178

Reviews & Comments