ٹیکنو موبائل Camon 15 کے نام سے نیا اسمارٹ فونز متعارف کروائے گا

img


پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ ٹیکنو کی جانب سے اپنے نئے اسمارٹ فون کا نام متعارف کروا دیا گیا ہے۔

متعارف ہونے والا یہ اسمارٹ فون Camon سیریز کا تسلسل ہے ۔ یہ اسمارٹ فون "Camon 15" کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔ 2020 کے کیمرہ ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اسمارٹ فون کیمرہ میگا مکسل کی دنیا میں ایک تہلکہ خیز موبائل ثابت ہوگا۔

img


ٹیکنو موبائل کے سوشل میڈیا پیلٹ فارمز پر گردش کرتی تصاویر کے مطابق"Camon 15 " نائٹ شاٹ موڈ کے خصوصی فیچر سے بھی آراستہ ہے۔ جو کہ خاص طور پر کم روشنی میں بہترین فوٹو گرافی کو یقینی بنانے کے لئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

"Camon 15 " ہائی میگا پکسل کیمرہ، نائٹ فوٹو گرافی موڈ، بڑی اسکرین کے ساتھ مزین ہے۔

img


اس کے ساتھ ساتھ یہ Pop-up کیمرہ اسمارٹ فون 48MP کواڈرئیر کیمرہ سے بھی آراستہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس اسمارٹ فون کی قیمت کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Total Views: 2964

Reviews & Comments