موبائل فون کے والیم بٹن کے 16 ایسے کمالات جو آپ کو بھی نہیں معلوم ہوں گے

img


موبائل تو ہم سب ہی استعمال کرتے ہیں کوئی ونڈو فون تو کوئی انڈرائید فون۔ لیکن ہم صرف ان فیچرز پر غور کرتے ہیں جو ہمیں اسکرین پر دکھائی دے رہے ہوتے ہیں۔ کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ موبائل کے والیم بٹن سے آواز کم یا زیادہ کے علاوہ بھی کچھ اور کام ہوسکتا ہے۔

والیم بٹن مزید کئی آپشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ اسکرین ٹرن آف، کیمرہ، میوزک پلئیر، فلیش یا اسکرین کی روشنی (برائٹنس ) وغیرہ کو بڑھانے اور آن کرنے کے لئے ۔

ان تمام کاموں کے علاوہ بھی آپ اگر والیم بٹن کو مزید فیچر کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو کرنی ہوگی پلے اسٹور سے ایک ایپلیکیشن '' بٹن میپر" ڈاؤن لوڈ۔

بٹن میپر ایک فری ایپ ہے۔ جس کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور ضروری ہدایات کو اوکے کرنے پر آپ کو اپنی اسکرین پر ایک ''گو'' کا آپشن ملے گا اس پر سنگل ٹیپ، ڈبل ٹیپ اورلانگ پریس کے خانے ملیں گے اور اس میں کسی ایک کا انتخاب کرنے پر نئے اسکرین پیج پر 16 آپشنز ملیں گے جسے والیم بٹن سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

img


جب آپ کسی ایک آپشن کو منتخب کریں گے جیسے میوزک پلے آن تو والیم بٹن دبانے سے میوزک پلے آن ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ آپ اپنی پسند کے مزید آپشنز کا انتخاب کر کے والیم بٹن سے اسے آن یا آف کرسکتے ہیں۔ اس سے ایک تو آپ کا سیکنڈز کا وقت بچ سکتا ہے کہ ایپلی کیشنز سرچ نہیں کرنی پڑے گی اور فوری آپ ان کو استعمال بھی کرسکیں گے ۔۔

Total Views: 9892

Reviews & Comments