5 ایسے طریقے جن سے آپ جعلی موبائل اور چارجر کا پتہ منٹوں میں لگا سکتے ہیں

img


ہم مارکٹ میں موبائل خریدنے جاتے ہیں اور بعض اوقات صرف ایک چارجر بھی کیونکہ پرانا چارجر کسی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے۔ اور دکاندار ہمیں جو بھی موبائل یا چارجر دیتا ہے ہم اس کے مہنگے سے پیسے تو ادا کرکے آجاتے ہیں لیکن ہم خود یہ نہیں جانتے کہ موبائل، چارجر جو ہم نیا سمجھ کر خرید کر آگئے وہ اصلی بھی ہے یا جعلی؟

لہٰذا آج جانیں وہ 5 طریقے جن کی مدد سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کونسا مواد اصلی ہے اور کیا چیز نقلی ہے:

1. پیکنگ
موبائل لیتے وقت اس کی پیکنگ اور اس پر لکھے گئے پرنٹ کی پرنٹنگ کوالٹی اور الفاظوں کی موٹائی چوڑائی کا خیال کریں کیونکہ یہ اصلی موبائل کے مقابلے میں ذرا مختلف ہوتی ہے۔ پیکنگ میں یہ دھیان بھی کریں کہ اگر صفائی سے کوور چڑھا ہے تو اصلی، اور کوئی پلاسٹک ہلکا ہے تو موبائل نقلی ہوسکتا ہے۔

2. یوزر مینول
یوزر مینول یعنی موبائل کا پاسپورٹ ضرور دیکھیں کہ یوزر مینول کس زبان میں ہے ۔ اگر یہ آپ کے ملک کا ہوگا تو ملک کی زبان ہوگی یا پھر اس پر وہی زبان لکھی ہوگی جس ملک سے خریدا گیا ہو گا۔ اگر دکاندار کہے کہ یہ پاکستان کا ہے اور آپ دیکھیں کہ اس پر چائینیز درج ہے تو سمجھ جائیں کہ یہ جعلی ہے یا سمگل شدہ ہے ۔

3. میٹریل
میٹریل ہائی کوالٹی کا ہے یا گھٹیا کوالٹی کا ہے ۔ یہ آپ کو چیز دیکھ کر خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ کونسا مٹیریل اچھا استعمال ہوا ہے اور کونسا ہلکا ہے۔ مہنگے موبائل میں تو آپ فوری پہچان جائیں گے۔

img


4.. کمپنی کا لوگو اور کمپنی کا نام
کسی بھی کمپنی کا لوگو اور کمپنی کا لکھا ہوا نام ضرور ہوتا ہے جو کہ اس کی پہچان ہوتی ہے ۔آپ کمپنی کا اصل لوگو چیک کرکے ہی چیز کو خریدیں۔ اور انٹرنیٹ پر اس طرح کی معلومات موجود ہوتی ہے۔

5. چارجر کی ٹانگیں اور چارجنگ پن
اصلی اور جعلی دونوں چارجر کی ٹانگوں اور چارچنگ پن میں فرق ہوتا ہے کہ جو ٹانگیں اور پن بڑی ہو گی وہ نقلی ہو گی اسی طرح چھوٹی پن اصلی ہو گی۔ اور ٹانگوں پر ایک نشان ہوتا ہے جو کہ اصلی میں ہوتا ہے نقلی میں نہیں۔

Total Views: 2281

Reviews & Comments