کرونا وائرس کے خلاف جنگ، ویوو کا پاکستانی حکومت کو بڑا تحفہ

کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے خلاف جہاں حکومتی ادارے کام کررہے ہیں، وہیں پرائیویٹ کمپنیاں بھی سرگرم عمل ہیں۔ سمارٹ فون کے حوالے سے پاکستان میں صف اول کی کمپنی ویوو نے بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو بنیادی طبی امداد کا سامان مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں کمپنی نے چین سے ایک لاکھ ماسک درآمد کیے ہیں جنہیں حکومتی اداروں کو عطیہ کیا گیا ہے تاکہ اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں طبی عملہ کو حفاظتی سامان میسر ہو۔

اسکے علاوہ کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جارہی کی ہیں تاکہ حکومتی لاک ڈاؤن میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔

img


تاہم صارفین کے لیے بھی ویوو نے آسانی پیدا کی ہےاور دفاتر بند ہونے کے بعد انہیں تمام آفٹر سیل سروسز آن لائن اور بذریعہ ہیلپ لائن فراہم کی جارہی ہیں۔ وہ صارفین جن کے فون میں کوئی مسئلہ ہو اور وارنٹی کلیم کروانا ضروری ہو انکے لیے وارنٹی کی معیاد میں تین ماہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ویوو نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے لاک ڈاؤن ختم ہونے تک تمام نئے فون لانچز کو موخر کردیا گیا ہے اورویوو کا نیا فلیگ شپ فون V19 بھی اب بعد میں لانچ کیا جائے گا۔

Total Views: 2085

Reviews & Comments