ویوو نے اپنے سمارٹ فون وی 19 کے لیے فہد اور ہانیہ کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کر لیا

جدت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ جلد آنے والے وی 19 کے لیے فہد مصطفٰی اور ہانیہ عامر کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے یہ دونوں مشہور ستارے، نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں اور چونکہ ویوو کے تمام سمارٹ فونز خاص کرنوجوانوں کے لیے ہی بنائے جاتے ہیں، لہذا بطور برانڈ ایمبیسیڈر فہد اور ہانیہ انتہائی موزوں انتخاب ہیں۔

img


اس اعلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ" اپنے برانڈ کی نمائندگی کے لیے پاکستانی ستاروں کا انتخاب ہماری عالمی پالیسی کا حصہ ہے۔ جس کے مطابق ایک بڑی عالمی کمپنی بننے کے لیے ہمیں سب سے پہلے مقامی مارکیٹس پر توجہ دینا ہوگی۔ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ فہد اور ہانیہ دونوں کی شخصیت ہمارے برانڈ کی اقدار جس میں جدت اور ہمہ گیری کا پہلو نمایاں ہے ، اس سے مطابقت رکھتی ہیں۔"

ویوو کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈرز کا اعلان نئے فون وی 19 کی لانچ سے قبل کیا گیا ہے، جو کہ سپر نائیٹ فوٹوگرافی اور بہت سے جدید فیچرز کا حامل ہوگا۔

ملک میں پھیلی وباء کے پیش نظرویوو کی جانب سے وی 19 کا لانچنگ تقریب کو مؤخر کردیا گیا تھا، تاہم صارفین کے پرزور اصرار پر کمپنی اس ماہ یہ نیا فون فروخت کے لیے پیش کرے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو کو پاکستان میں کام کرتے ہوئے اب تین سال ہونے کو ہیں اور اتنے کم عرصہ میں کمپنی نے سمارٹ فون مارکیٹ میں 18 فیصد سے زیادہ شیئر حاصل کرلیا ہے۔نئی ٹیکنالوجی، کم قیمت اور جدت کے بل بوتے پر ویوو نے پاکستانی مارکیٹ میں ایک نئے عہد کا آغاز کیا ہے اور خیال یہی ہے کہ وی 19 کی لانچ کے بعد کمپنی اس معیار کو مزید بلندی پر لے جائے گی۔

Total Views: 1639

Reviews & Comments