ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستان میں Spark 6 لانچ

img
پاکستانی موبائل مارکیٹ کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے سپارک سیریز کا ایک اور جدیداسمارٹ فون Spark 6 متعارف کرادیاگیا ہے۔Spark 6کا باقاعدہ لانچ 21ستمبر کو پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل بول کے مقبول ترین شوـ "گیم شو ایسے چلے گا" میں کیا گیا۔ جس کی میزبانی پاکستان کے بہترین اداکار " دانش تیمور" کرتے ہیں۔Spark 6 کے لانچ کے ساتھ ہی ٹیکنوموبائل کے تعاو ن سے بننے والی ایکشن فلمReal Hero کو بھی پریمئیرکیا گیا۔
ایکشن فلمReal Heroمیں مرکزی کردار Ali Zafar نے ادا کیا۔ یاد رہے کہ، ٹیکنوموبائل کی جانب سے Ali Zafar کو Spark 6 کے لئے برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ صارفین کی جانب سے ٹیکنوموبائل کی اس ایکشن فلم کو خوب سراہا گیا۔ اورسوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔
img
سپارک سیریز کے اس اسمارٹ فون کو 6جدیداپ گریڈز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ ۔ جس میں 16 MP Al Quad Camera ،8 MP Al کا سیلفی کیمرہ،6.8'' کی بڑی سکرین،اور تیز ترین گیمنگ پروسیسر G70 اور 2K Skin Adjust کے ساتھ ساتھ 4+64 کی سٹوریج بھی شامل ہے۔ تمام آن لائن اور آف لائن مارکیٹ میں Spark 6 20,599 روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔
img
Total Views: 3121

Reviews & Comments