کیا آپ اپنا فون خریدنے یا تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ تو جانیے 5 بہترین فیچرز والے فون جو آپ کی جیب پر بالکل بھاری نہیں پڑیں گے

img
اسمارٹ فون آج کے زمانے کی سب سے بڑی ضرورت ہے، پہلے زمانے میں لوگ گھر سے نکلنے سے قبل چابیاں یا گھڑی لازمی طور پر رکھتے تھے لیکن اب موبائل فون ضرور چیک کرتے ہیں کہ کہیں یہ گھر پر تو نہیں رہ گیا کیونکہ آج کل اسمارٹ فون صرف فون نہیں بلکہ گھڑی، کیمرہ، آڈیو پلئیر، نوٹ بک اور موبائل فون کا کام کر رہا ہوتا ہے۔ صارفین فون خریدتے وقت یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ ایسا فون لیں جس کی قیمت بھی مناسب ہو اور اس کے فیچرز بھی شاندار اور بہترین ہوں۔ آج ہم آپ کو ایسے 5 اسمارٹ فونز بتانے والے ہیں جو آپ کا بجت بالکل آؤٹ نہیں کریں گے اور وہ کم قیمت میں آپ کے بہت سے مسائل کا حل بھی ہوں گے۔
XiaomiRedmi 9C (Rs 18,999)
شاؤمی ہمیشہ ہی اپنے صارفین کے لیے سستے اور اچھے فون متعارف کرواتا رہا ہے اور شاؤمی کا یہ ماڈل بھی ایسا ہی ہے۔ XiaomiRedmi 9C آپ صرف اور صرف 18 ہزار 999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ فون کے فیچرز کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ آپ کو بالکل مایوس نہیں کریں گے۔ آئیے ایک بار نظر ڈالتے ہیں اس فون کی چند خصوصیات پر۔

اسکرین سائز: 6.5 انچ
انٹرنل اسٹوریج: 64 جی بی
ریم: 3 جی بی
بیک کیمرہ: فون کے بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے۔ ( 13 میگا پکسل + 2 میگا پکسل + 2 میگا پکسل)
سیلفی کیمرہ: 5 میگا پکسل
بیٹری پاور: فون میں طاقتور بیٹری نصب ہے جو کہ 5,000 ایم اے ایچ کی ہے۔
پروسیسر: فون میں G35 چپ سیٹ نصب ہے جبکہ پروسیسر آکٹا کور ہیلیو ہے۔
img
Infinix Smart 5 (Rs 14,999)
ہمیشہ سے انفینکس کی بھی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے کم قیمت میں بہترین فونز متعارف کروانے کی روایت برقرار رکھے۔ Infinix Smart 5 بھی ان ہی اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ اسے آپ باآسانی محض 14 ہزار 999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ آئیے اس کے فیچرز پر نظر ڈالیں۔

ڈسپلے سائز: 6.6 انچ
انٹرنل اسٹوریج: 32 جی بی
ریم: 2 جی بی
بیک کیمرہ: بیک کیمروں کی تعداد تین ہے۔ ( MP 13 + QVGA + QVGA)
سیلفی کیمرہ: فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
بیٹری: فون کی بیٹری پاور 5,000 ایم اے ایچ ہے۔
پروسیسر: فون کا پروسیسر کافی طاقتور ہے، میڈیا ٹیک آکٹا کور چپ سیٹ
img
Realme C12 (Rs 19,999)
رئیل می کے فون بھی صارفین کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہوتے۔ یہ کم قیمت میں بہت سی خصوصیات سے آراستہ ہوتے ہیں۔ Realme C12 کی قیمت صرف 19 ہزار 999 ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ فون اس قیمت میں کون کون سے فیچرز مہیا کر رہا ہے۔

ڈسپلے سائز: 6.5 انچ
انٹرنل اسٹوریج: 32 جی بی
ریم: 3 جی بی
بیک کیمرہ: فون میں 3 بیک کیمرے ہیں۔ ( MP13 + 2MP + 2MP)
سیلفی کیمرہ: 5 میگا پکسل
بیٹری پاور: 6,000 ایم اے ایچ
پروسیسر: G35 چپ سیٹ نصب ہے جبکہ آکٹا کور ہیلیو پروسیسر ہے۔
img
Infinix Hot 10 (Rs 19,999)
انفینکس کا ایک اور ماڈل بھی کم قیمت میں ایک بہترین فون قرار دیا جاسکتا ہے- اس ماڈل کو ہم انفینکس ہاٹ 10 کے نام سے جانتے ہیں اور یہ بھی ان پانچ فون کی فہرست میں شامل ہے ج کی قیمت کم اور خصوصیات کافی زیادہ ہیں۔
اسکرین سائز: 6.78 انچ
انٹرنل اسٹوریج: 64جی بی
ریم: 4جی بی
بیک کیمرہ: بیک کیمروں کی تعداد چار ہے۔ (16 MP + 2 MP + 2 MP + QVGA)
فرنٹ کیمرہ: 8 میگا پکسل
بیٹری پاور: 5,200 ایم اے ایچ
G70 پروسیسر: چپ سیٹ نصب ہے، آکٹا کور ہیلیو
img
QMobile View Max Pro (Rs13,900)
کیو موبائل ہمیشہ ہی سستے اور معیاری اسمارٹ فونز کے لیے مشہور رہا ہے۔ QMobile View Max Pro بھی ان ہی فونز میں سے ایک ہے۔ یہ فون صرف 13 ہزار 900 کی کم قیمت میں مارکیٹس میں دستیاب ہے۔

اسکرین سائز: 6.6 انچ
انٹرنل اسٹوریج: 32جی بی
ریم: 3جی بی
بیک کیمرہ: : ( MP 13 + 5 MP + 2 MP)
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل
بیٹری پاور: 4,000 ایم اے ایچ
پروسیسر: 1.6 GHz آکٹا کور چپ سیٹ
img
Total Views: 4296

Reviews & Comments