Infinix نے کامیاب سال کی خوشی میں سب سے بڑے جیک پاٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا

img
پاکستان کا نمبر ون اسمارٹ فون برانڈInfinix ایک کامیاب سال مکمل ہونے کی خوشی میں صارفین کو ایک بڑے انعام Infinix جیک پاٹ جیتنے کامو قع فراہم کررہا ہے۔اس جیک پاٹ کا سلسلہ 11 دسمبر 2020سے 7جنوری2021تک ریٹیل اسٹورز اور آن لائن دونوں ذرائع پہ ہوگا۔ اس عرصے کے دوران میں Zero 8 سیریز، Note 8 سیریز اور Note 7 سیریز کی کوئی بھی ڈیوائس خریدنے پر صارف لکی ڈرا میں شامل ہوجائے گا اور لاجواب تحفے حاصل کرنے کا موقع حاصل کرسکتاہے جن میں برانڈ نیو کار، ہوم اپلائنسز اور کئی قیمتی تحفے شامل ہیں۔

پریمیئم اسمارٹ فون برانڈ جو اپنی جدید ترین اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیوائسزکی بنیاد پر پہچاناجاتاہے ، اس جیک پاٹ میں بڑے انعامات اور Infinix فونز جیتنے کے مواقع پیش کرکے صارفین کی برانڈ دوستی کا جشن منارہا ہے۔اس مدت کے دوران میں Infinix اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ہفتہ وار مقابلہ کا بھی اہتمام کررہا ہے جس کے دوران میں صارفین مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر Infinix Note 8جیتنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔

Infinix پاکستان کے CEO جناب جو ہو( Mr. Joe Hu)اس موقعے پر اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا،" Infinix 2013 میں اپنے قیام کے وقت سے ہی اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ صارفین کو بہترین سے بہترین خدمات فراہم کرنے میں کوشاں ہے ۔ اس سال ہمیں اپنے صارفین کے مسلسل تعاون اور پذیرائی سے نمایاں ترقی اور کاروبار میں قابل قدر اضافہ ہو ا جس کے صلے میں ہم اپنی کمیونٹی کو خاطر خواہ خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں۔"

Infinix نے اس سال نمایاں سنگ میل طے کئے ہیں اور پاکستان میں صف اوّل کے اسمارٹ فون کا مقام حاصل کیا ہے۔ اس مسلسل ارتقا اور صارفین کی ضروریات کی تکمیل سے، Infinix نے اپنی رجحان ساز اور پاور پیک ڈیوائسز کے ساتھ صارفین کی توقعات سے بڑھ کر خدما ت پیش کی ہیں اور اپنے صارفین کومسلسل زبردست ڈسکاؤنٹ کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

جیک پاٹ کی تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات کیلئے وزٹ کیجئے
فیس بک: https://www.facebook.com/InfinixPakistan/
انسٹاگرام: https://www.instagram.com/infinixpk/
ٹوئیٹر: https://twitter.com/InfinixPakistan
Total Views: 1221

Reviews & Comments