ویوو دنیا کی پانچ سرفہرست سمارٹ فون کمپنیوں میں شامل، آئی ڈی سی کی 2020 رپورٹ جاری

img
آئی ڈی سی کے سالانہ ڈیٹا کے مطابق، عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو سال 2020 میں 8.6 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ صف اوّل کی پانچ کمپنیوں میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال ویوو نے 110 ملین سمارٹ فون کی کھیپ ارسال کی، جبکہ سالانہ بڑھوتری 1 فیصد رہی۔ گو کہ پچھلے سال سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں مندے کا رجحان رہا، تاہم ویوو نے ان حالات میں بھی کافی ترقی کی۔

فی الوقت ویوو چین کی مارکیٹ میں دوسرے جبکہ بھارت میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ اسی طرح انڈونیشیا اور پاکستان میں ویوو صف اوّل کی کمپنی مانی جاتی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کے ویوو چین میں اپنے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں 9 ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سنٹرز میں صارفین کے لیے جدت سے بھر پور ٹیکنالوجی، 5G، آرٹیفیشل انٹیلی جینس، انڈسٹریل ڈیزائن، فوٹوگرافی اور دیگر نئی اختراعات پر کام کرتی ہے۔

آئی ڈی سی کے ڈیٹا سے واضح ہے کہ عالمی سطح پر موبائل فون کی مارکیٹ 2020 میں 5.9% گری ہے۔ تاہم اس بات کی قوی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ 2021 میں مارکیٹ میں بڑھوتری کا رجحان دیکھا جائے گا۔
Total Views: 1351

Reviews & Comments