اس سے زبردست تصویر آتی ہے ۔۔۔ 2021 میں آنے والے نئے شاندار فیچرز والے موبائل فونز اور ان کی قیمت

گزشتہ سال کورونا وائرس کی لپیٹ میں رہا جس کے باعث کئی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ اسی طرح کئی موبائل کمپنیوں نے اپنے نئے ماڈلز کی لانچ روک دی تاہم گزشتہ ماہ جنوری میں کئی موبائل فونز لانچ ہوئے جسے صارفین نے بہت پسند بھی کیا۔

آج ہم آپ کو اس سال کے آغاز یا گزشتہ سال کے اختتام پر مارکیٹ میں متعارف کروائے جانے والے اسمارٹ فونز کی تفصیلات بتانے جا رہے ہیں۔
INFINIX HOT 10 PLAY
انفینکس ہمیشہ ہی صارفین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا ہے، یہ وہ موبائل کمپنی ہے جو ہمیشہ کم قیمت میں بہترین فیچرز والے فون مارکیٹ میں لاتی ہے۔ انفینکس کا یہ نیا ماڈل بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔

٭ اسکرین: فون کا ڈسپلے 6.82 انچ ہے۔

٭ بیٹری پاور: 6000 ایم اے ایچ ہے جو کم وقت میں تیزی سے فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور زیادہ گھنٹے چلتی ہے۔

٭ کیمرہ: فون میں دو بیک کیمرہ ہیں جو کہ 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔

٭ اسٹوریج: فون کی انٹرنل میموری 64 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔

٭ قیمت: اس فون کی قیمت 18,999 ہے۔
img
SAMSUNG GALAXY A12
سام سنگ کی کمپنی اپنے معیاری کام کی وجہ سے بے حد مشہور ہے، اچھے فیچرز والے موبائل کے شوقین افراد SAMSUNG GALAXY A12 خرید سکتے ہیں۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں اس موبائل کی خصوصیات پر۔

٭ اسکرین: فون کا ڈسپلے سائز 6.5 ہے۔

٭ بیٹری پاور: سام سنگ کے اس فون کی بیٹری پاور 5000 ایم اے ایچ ہے۔

٭ کیمرہ: فون میں چار بیک کیمرہ موجود ہیں جو کہ 48 میگا پکسل، 5 میگا پکسل اور دو 2 میگا پکسل کے ہیں۔

٭ سیلفی کیمرہ: اس فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔

٭ اسٹوریج: 64 جی بی انٹرنل میموری ہے جبکہ 4 جی بی ریم ہے۔

٭ قیمت: سام سنگ کے اس فون کی قیمت 28,999 روپے۔
img
SAMSUNG GALAXY S21
سام سنگ نے حال ہی میں اپنا ایک اور نیا ماڈل GALAXY S21 صارفین کے لیے متعارف کروایا ہے، آئیے اس کے فیچرز کی تفصیلات جانتے ہیں۔

٭ اسکرین: فون کی اسکرین 6.2 ہے۔

٭ بیٹری پاور: بیٹری 4000 ایم اے ایچ ہے۔

٭ کیمرہ: فون میں تین بیک کیمرہ موجود ہیں جن میں سے دو 12 میگا پکسل کے ہیں جبکہ ایک 64 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں سیلفی کیمرہ 10 میگا پکسل کا ہے۔

٭ اسٹوریج: فون کی انٹرنل اسٹوریج 256 جی بی اور ریم 8 جی بی ہے۔

٭ قیمت: SAMSUNG GALAXY S21 کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 999 ہے۔
img
OPPO RENO 5
اوپو کے موبائل کی قیمت کا موازنہ اگر فیچرز سے کیا جائے تو فیچرز بہترین اور قیمت ہمیشہ کم ہی ہو گی۔ OPPO RENO 5 گزشتہ برس کا آخری ماہ یعنی دسمبر میں متعارف کروایا گیا۔

٭ اسکرین: فون کا ڈسپلے 6.43 ہے۔

٭ بیٹری پاور: اس فون کی بیٹری 4310 ہے۔

٭ کیمرہ: اس فون میں چار بیک کیمرے موجود ہیں جن میں سے دو 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ ایک 8 اور ایک 64 میگا پکسل کا ہے۔

٭ سیلفی کیمرہ: فون کا سیلفی کیمرہ 44 میگا پکسل کا ہے۔

٭ اسٹوریج: 128 انٹرنل میموری ہے جبکہ 8 جی بی ریم ہے۔

٭ قیمت: اس فون کی قیمت 59 ہزار 999 روپے ہے۔
img
VIVO Y51S
٭ اسکرین: اس فون کا ڈسپلے سائز 6.53 انچ ہے۔

بیٹری پاور: VIVO Y51S کی بیٹری پاور 4500 ایم اے ایچ ہے۔

٭ کیمرہ: فون میں بیک کیمرہ کی تعداد تین ہے جن میں 48، 2 اور 2 میگا پکسل شامل ہے۔

٭ سیلفی کیمرہ: فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔

٭ اسٹوریج: انٹرنل میموری 128 جی بی جبکہ ریم 6 جی بی ہے۔

٭ قیمت: فون کی قیمت 39 ہزار 999 روپے ہے۔
img
XIAOMI MI 10T LITE
شاؤمی کا شمار ان موبائل کمپنیوں میں ہوتا ہے جو بہت کم عرصے میں بہترین فونز متعارف کروانے کا سبب بنیں۔

٭ اسکرین: فون کی اسکرین کا سائز 6.7 انچ ہے۔

٭ بیٹری پاور: اس کی بیٹری پاور 4720 ایم اے ایچ ہے۔

٭ کیمرہ: فون میں تین بیک کیمرہ ہیں جن میں 48 میگا پکسل، 8 اور 2 میگا پکسل شامل ہیں۔ شاؤمی کے اس فون کا سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔

٭ اسٹوریج: انٹرنل میموری 128 جی بی جبکہ ریم 6 جی بی ہے۔

٭ قیمت: اس فون کی قیمت 49 ہزار 999 ہے۔
img
APPLE IPHONE 12
٭ اسکرین: 6.1 انچ کا ڈسپلے ہے۔

٭ بیٹری پاور: بیٹری پاور 2815 ایم اے ایچ ہے۔

٭ کیمرہ: بیک کیمروں کی تعداد دو ہے جو کہ 12 میگا پکسل کے ہیں۔ سیلفی کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے۔

٭ اسٹوریج: انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔

٭ قیمت: اس فون کی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار اور 999 روپے ہے۔
img
REALME 7 PRO
٭ اسکرین: 6.4 انچ ہے۔

٭ بیٹری پاور: فون کی بیٹری پاور 4500 ایم اے ایچ ہے۔

٭ کیمرہ: فون میں چار بیک کیمرہ موجود ہیں جو کہ 64 میگا پکسل، 8 اور دو 2 میگا پکسل کے ہیں۔

٭ سیلفی کیمرہ: فون کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔

٭ اسٹوریج: انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی جبکہ ریم 8 جی بی ہے۔

٭ قیمت: اس فون کی قیمت 54 ہزار 999 روپے ہے۔
img
NOKIA 3.4
نوکیا اپنے صارفین کو کبھی مایوس نہیں کرتا، فونز کے ہمیشہ ایسے ماڈلز متعارف کرواتا ہے جو صارفین کو بے حد پسند آتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس فون کی قیمت اور فیچرز کے بارے میں۔

اسکرین: فون کا ڈسپلے سائز 6.39 ہے۔

بیٹری پاور: بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے۔

کیمرہ: فون کے بیک کیمرہ کی تعداد تین ہے جن میں 13 میگا پکسل، 5 اور 2 میگا پکسل شامل ہیں۔ فون میں سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔

اسٹوریج: انٹرنل میموری 64 جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔

قیمت: نوکیا کے اس فون کی قیمت 24,750 روپے ہے۔
img
Total Views: 4245

Reviews & Comments