کیا آپ بھی اپنا موبائل بدلنے کا سوچ رہے ہیں؟ اگر ہاں تو بہترین قیمت میں جانیں سام سنگ گلیکسی کے ان دو فونز کے بارے میں

سام سنگ کمپنی کا شمار اسمارٹ فونز بنانے والی بہترین کمپنیوں میں ہوتا ہے، دنیا بھر میں سام سنگ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ تاہم گذشتہ روز کمپنی نے اپنے 2 مختلف ماڈلز کے فونز لانچ کیے ہیں جس نے صارفین کا دل جیت لیا۔

سام سنگ کلیکسی A52 اور A52 ایک تقریب کے دوران لانچ کیا گیا جس کے فیچرز اور ساخت نے صارفین کو ناصرف حیران کیا بلکہ بے حد خوش بھی کر دیا۔

آئیں نظر ڈالتے ہیں لانچ کرائے گئے فونز کے فیچرز پر۔

Samsung Galaxy A52 img

سام سنگ کا یہ فون بہترین خصوصیات کا حامل ہے، اس ماڈل کے دو مختلف قسم کے فون لانچ کروائے گئے، ایک 5جی کے ساتھ جبکہ دوسرا 5جی ٹیکنالوجی سے محروم ہے۔ یہ فون 189 کلو وزنی ہے جبکہ ڈسپلے کے حوالے سے بات کی جائے تو اسکرین سائز 5۔6 ہے۔ فون کے ٹچ سسٹم کی کوالٹی بھی انتہائی بہترین ہے۔ 4جی ماڈل کے فون کا ریفریش ریٹ 90Hz ہے یعنی فون کی رفتار بہت اچھی ہے جبکہ 5جی میں یہ رفتار 120Hz کی ہے۔

فون کا ڈسپلے گوریلا گلاس شیٹ سے بنایا گیا ہے، تاہم اگر ہم یوں کہیں کہ اس فون کا دِل اس کے کیمرہ میں ہے تو غلط نہ ہو گا۔ فون کے 4 بیک کیمرہ موجود ہیں پہلا کیمرہ 64 میگا پکسل کا ہے جبکہ رات کو تصویر لینے کے لیے فون میں خصوصی 12 فریمز موجود ہیں جو تصویر کو روشن کرتے ہیں۔ دوسرا کیمرہ 12 اور باقی دو کیمرے 5 میگا پکسل کے ہیں۔

فون میں 32 میگا پکسل کا شاندار سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 720 جی کی مضبوط ترین چپ سیٹ نصب کی گئی ہے۔ سام سنگ کے اس فون کی بیٹری 4500 ایم اے ایچ ہے یعنی آپ کو فون بغیر چارج کیے 2 دن تک آسانی سے چل سکتا ہے۔

اس فون کے 5جی اور 4جی دونوں موبائل میں آپ کو 4،6،8 جی بی ریم لینے کا آپشن ہے اس کے علاوہ انٹرنل میموری 128 یا 256 جی بی موجود ہوگی۔

تاہم ان فونز کے رنگوں کے حوالے سے بات کی جائے تو آپ انہیں ساہ، وائلٹ، سفید اور نیلے رنگ میں خرید سکیں گے۔

فون کی قیمت سے متعلق بات کی جائے تو سام سنگ گلیکسی اے 52 آپ 57,999 روپے میں خرید سکیں گے۔

Samsung Galaxy A72 img

سام سنگ کے اس فون کا ڈسپلے سائز 7۔6 ہے، جبکہ اس میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے۔ تاہم گلیکسی اے 72 میں تاحال 5جی لانچ نہیں کروایا گیا ہے۔ تاہم اس میں سنیپ ڈریگن چپ سیٹ 720 جی موجود ہے۔ فون میں 4 بیک کیمرے ہیں جو کہ 64، 8، 12 اور 5 میگا پکسل کے ہیں۔

اس کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے، یہ فون 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ مل سکے گا جبکہ انٹرنل میموری 128 اور 256 ہو گی۔

سام سنگ گلیکسی اے 72 کی قیمت 69,999 روپے ہے۔

Total Views: 3822

Reviews & Comments