اس موبائل سے بہترین سیلفی آتی ہے۔۔ 2021 میں آنے والے 10 بہترین سیلفی کیمرہ فون

img
آج کل اسمارٹ فون خریدنا کوئی مشکل بات نہیں، مارکیٹ جائیں تو آپ کو کئی ایسے فونز ملیں گے جو ناصرف کارکردگی میں بہتر بلکہ جیب پر بھی بھاری نہیں پڑیں گے۔ آج کل چونکہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا ٹرینڈ کافی زیادہ اِن ہے لہٰذا صارفین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسا فون خریدیں جس کا کیمرہ شاندار ہو۔ پھر میموری بھی زیادہ ہو تاکہ فون بار بار میموری فل کا عندیہ نہ دے۔

اِسی حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ ایسے فونز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو رواں سال یعنی 2021 کے بہترین سیلفی کیمرہ فونز ہیں۔
Samsung Galaxy Note 20 Ultra
سام سنگ ہمیشہ سے اپنے صارفین کے لیے بہترین خصوصیات کے حامل فون متعارف کرواتا رہا ہے، تاہم گلیکسی سیریز کا یہ فون ایک شاندار ماڈل ہے۔ اس میں تمام وہ فیچرز موجود ہیں جو کسی بھی صارف کی ضرورت کے علاوہ شوق پورا کرتے ہیں۔

بیٹری: 4500 ایم اے ایچ
میموری: ریم 8 جی بی، انٹرنل میموری 256 جی بی
اسکرین سائز: 6.9 انچ
بیک کیمرہ: 12MP + 108MP + 12MP
سیلفی کیمرہ: 10 میگا پکسل
img
Samsung Galaxy S10 Lite
سام سنگ کا یہ فون بھی کمپنی کی زبردست تخلیق ہے۔ گلیکسی ایس10 لائٹ نا صرف دکھنے میں خوبصورت اور اسمارٹ ہے بلکہ استعمال میں بھی لاجواب ہے۔

بیٹری: 4500
میموری: 6 اور 8 جی بی ریم، انٹرنل میموری 128 جی بی ہے۔
اسکرین سائز: 6.7 انچ
بیک کیمرہ: 48 MP + 12 MP + 5 MP
سیلفی کیمرہ: 32 میگا پکسل
img
Realme X3 Super Zoom
رئیل می حالیہ دنوں میں ایک ابھرتی ہوئی کمپنی ہے جس نے متعدد بار بہترین فونز متعارف کر کے صارفین کا دِل جیتا ہے۔ رئیل می کا یہ ماڈل بھی بے شمار خصوصیات کا حامل فون ہے۔

بیٹری: 4200 ایم اے ایچ
میموری: 8 اور 12 جی بی ریم۔ انٹرنل میموری 128 اور 256 جی بی
اسکرین سائز: 6.6 انچ
بیک کیمرہ: 64 MP + 8 MP + 8 MP + 2 MP
سیلفی کیمرہ: 32 اور 8 میگا پکسل
img
Samsung Galaxy A71
سام سنگ گلیکسی کے اس فون میں بھی کئی ایسی خصوصیات ہیں جنہوں نے صارفین کو لاجواب کر دیا ہے۔ یہ فون اچھا نظر آنے کے ساتھ ساتھ کام بھی شاندار کرتا ہے۔ فیچرز کے حوالے سے بات کی جائے تو اس فون کا ناصرف کیمرہ اچھا ہے بلکہ بیٹری، اسکرین اور میموری بھی بہت اچھی ہے۔

بیٹری: 4500 ایم اے ایچ
میموری: 8 جی بی ریم، انٹرنل میموری 128 جی بی
اسکرین سائز: 6.7 انچ
بیک کیمرہ: 64 میگا پکسل
سیلفی کیمرہ: 32 میگا پکسل
img
Oppo Reno 3 Pro
اوپو کو کہا ہی سیلفی کیمرہ فون جاتا ہے۔ اوپو ہمیشہ ہی ایسے فون مارکیٹ میں لاتا ہے جن کا کیمرہ بہترین ہوتا ہے۔ آئیے اوپو کے اِس ماڈل کے فیچرز کے بارے میں جانتے ہیں۔

بیٹری: 4025 ایم اے ایچ
میموری: 8 جی بی ریم، انٹرنل میموری 128 اور 256 جی بی
اسکرین سائز: 6.5 انچ
بیک کیمرہ: 64 میگا پکسل
سیلفی کیمرہ: 44 میگا پکسل
img
Vivo V20
ویوو اسمارٹ فون بنانے والی وہ کمپنی ہے جس نے بہت کم عرصے میں اپنے صارف کا اعتماد جیتا ہے۔ ناصرف فون کا کیمرہ بلکہ دیگر فیچرز بھی کمال کے ہیں۔ آئیں اس ماڈل کی کچھ خصوصیات دیکھتے ہیں۔

بیٹری: 4000 ایم اے ایچ
میموری: 8 جی بی ریم، انٹرنل میموری 128 جی بی
اسکرین سائز: 6.44 انچ
بیک کیمرہ: 64 میگا پکسل
سیلفی کیمرہ: 44 میگا پکسل
img
Oppo Reno 4
اوپو کا یہ ماڈل بھی کئی خصوصیات کا حامل ہے، آئیے جانتے ہیں۔

بیٹری: 4000 ایم اے ایچ
میموری: 8 جی بی ریم، انٹرنل میموری 128 جی بی
اسکرین سائز: 6.4 انچ
بیک کیمرہ: 48 میگا پکسل
سیلفی کیمرہ: 32 میگا پک
img

Vivo V20 SE

ویوو وی 20 ایس ای بھی بہترین فون ہے، اگر آپ سیلفی لینے کے شوقین ہیں تو ضرور اس کے بارے میں سوچیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ان کے فیچرز کے بارے میں

بیٹری: 4100 ایم اے ایچ
میموری: 8 جی بی ریم، انٹرنل میموری 128 جی بی
اسکرین سائز: 6.44 انچ
بیک کیمرہ: 48 میگا پکسل
سیلفی کیمرہ: 32 میگا پکسل

img
Oppo F17
اوپو ایف 17 بھی آج کے دور کا جدید ترین اسمارٹ فون ہے۔ آئیے فیچرز کے بارے میں جانتے ہیں۔

بیٹری: 4105 ایم اے ایچ
میموری: 8 جی بی ریم، انٹرنل میموری 128 جی بی
اسکرین سائز: 6.44 انچ
بیک کیمرہ: 16 میگا پکسل
سیلفی کیمرہ: ا6 میگا پکسل
img
Samsung Galaxy A51
گلیکسی کے تمام ماڈل ہی صارفین کے پسندیدہ ہیں تاہم یہ فون بھی ان ہی میں شامل ہے جسے 2021 کا بہترین فون کہا جا سکتا ہے۔

بیٹری: 4000 ایم اے ایچ
میموری: 6/8 جی بی ریم، انٹرنل میموری 128 جی بی
اسکرین سائز: 6.5 انچ
بیک کیمرہ: 48 میگا پکسل
سیلفی کیمرہ: 32 میگا پکسل
img
Total Views: 4148

Reviews & Comments