کسی پروفیشنل کیمرہ کی ضرورت ہی نہیں! شاندار کیمرہ والے 5 بہترین فونز

img
آج کل چونکہ ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے اِسی لیے صارف جب بھی مارکٹ فون خریدنے کی غرض سے جاتا ہے تو اس کی کوشش یہ ہی ہوتی ہے کہ ایسا موبائل خریدے جس کی ناصرف بیٹری پاور اور میموری اچھی ہو بلکہ کیمرہ بھی بہترین ہو۔ اچھے کیمرہ والے فون کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ مختلف تقریبات میں آپ کو فوٹوگرافر کا انتظار نہیں کرنا پڑتا کہ وہ آئے اور پروفیشنل کیمرہ سے آپ کی تصویر لے، اپنے موبائل سے بھی آپ اچھی اور بہترین تصویر کھینچ سکتے ہیں۔
Apple iPhone 12 Pro Max
ایپل کے فون یعنی آئی فون کا کیمرہ چاہے کتنے ہی میگا پکسل کا کیوں نہ ہو، اس کا لینس اتنا بہترین ہوتا ہے کہ تصویر انتہائی صاف اور اچھی آتی ہے۔ Apple iPhone 12 Pro Max جدید ترین ماڈل ہے جس میں مین یعنی بیک کیمرے 12 میگا پکسل کے ہیں جن کی تعداد 3 ہے اس کے علاوہ فون کا سیلفی کیمرہ بھی کسی سے کم نہیں، 12 میگا پکسل کا وائڈ اینگل کیمرہ سب کی توجہ کا مرکز ہے۔
img
Samsung Galaxy S21 Ultra 5G
سام سنگ کا یہ فون بھی کئی خصوصیات کے ساتھ اچھے کیمرہ والا فون ہے۔ فون کا مین کیمرہ Quad یعنی چار کیمرے ہیں۔ 108 ، 10، 10 اور 12 میگا پکسل کے کیمرے ہیں جو صارف کو انتہائی کلئیر تصویر دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ Samsung Galaxy S21 Ultra 5G میں ایک سیلفی کیمرہ موجود ہے جو کہ 40 میگا پکسل کا ہے۔
img
OnePlus 9 Pro
OnePlus کے جتنے بھی فونز مارکیٹ میں متعارف کروائے گئے ہیں ان تمام کے کیمرے کافی اچھے ہیں، ان ہی میں سے ایک OnePlus 9 Pro ہے۔ اس کے کیمرے کے حوالے سے بات کی جائے تو بیک کیمروں کی تعداد چار ہے جو کہ 48، 8، 50 اور 2 میگا پکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرہ ایک ہے جو کہ 16 میگا پکسل ہے۔
img
Google Pixel 5
اِس فون میں دو بیک کیمرے ہیں جو کہ 12.2 اور 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں سیلفی کیمرہ کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ Google Pixel 5 کے کیمرہ کا لینس بہترین ہے۔
img
Samsung Galaxy Note20 Ultra 5G
سام سنگ فون کے کیمرے بے شک کافی حد تک اچھے اور بہترین ہوتے ہیں۔ Samsung Galaxy Note20 Ultra 5G کا بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے۔ جن میں سے ایک 108 میگا پکسل جبکہ دو 12 میگا پکسل کے ہیں۔ فون میں سیلفی کیمرہ ایک ہے جو کہ 10 میگا پکسل کا ہے۔
img
Total Views: 2840

Reviews & Comments