اب لمبا سفر کرنا ہو یا کہیں بھی ہوں مصروف، فون کی بیٹری چلے کئی دن تک۔۔۔ جانیں ان شاندار فونز کے بارے میں جن کی بیٹری لمبی چلتی ہے

img
جب بھی آپ موبائل فون لینے کا سوچتے ہوں گے تو یقیناً جو خیال سب سے پہلے ذہن میں آتا ہوگا وہ بیٹری، کیمرہ اور میموری کا ہوگا۔ یہ تین وہ بنیادی چیزیں ہیں جو صارف فونز میں سب سے پہلے دیکھتا ہے پھر ہی جا کر کوئی مناسب موبائل خریدتا ہے۔ موبائل فون کی بیٹری کا اچھا ہونا نوکری پیشہ افراد کے لیے انتہائی اہم ہے۔
Xiaomi Redmi Note 9 Pro
شاؤمی صارفین کے لیے ہمیشہ ہی اچھے اور معیاری فونز متعارف کرواتا رہا ہے، ان ہی میں سے ایک ریڈمی نوٹ 9 پرو ہے۔ اس فون کی ناصرف بیٹری اچھی ہے بلکہ کیمرہ، میموری اور ڈسپلے بھی بہترین ہے۔ شاؤمی کے اس فون کی بیٹری 5020 ایم اے ایچ ہے۔
img
Lenovo Vibe P2
لینو وو کو یوں تو شاید زیادہ لوگ نہ جانتے ہوں لیکن یہ فون بیٹری کے لحاظ سے بہترین ہے۔ ناصرف بیٹری اس فون کے دوسرے فیچرز بھی تعریف کے قابل ہیں۔ اگر آپ کم قیمت میں اچھے فون کے انتظار میں ہیں تو فوراً اسے خرید لیں۔ Lenovo Vibe P2 کی بیٹری 5100 ایم اے ایچ ہے۔
img
Samsung Galaxy M31
سام سنگ گلیکسی M31 کا شمار بھی بہترین فونز میں ہوتا ہے۔ یہ فون کاروباری اور نوکری پیشہ افراد کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس کی بیٹری انتہائی طاقتور ہے۔ سام سنگ کے اس فون کی بیٹری پاور 6000 ایم اے ایچ ہے۔ آپ کی بیٹری آرام سے کئی دن تک بغیر چارجنگ کے چل سکتی ہے۔
img
Samsung Galaxy M51
سام سنگ کا یہ فون بیٹری کے معاملے میں سب پر بھاری ہے۔ اس فون کی بیٹری پاور بے حد طاقتور ہے جو کہ 7000 ایم اے ایچ ہے۔ اس فون میں دیگر فیچرز بھی بہترین ہیں جو کہ فون کی قدر میں اضافہ کرتے ہیں۔
img
Xiaomi Poco X3
شاؤمی پوکو X3 بھی کسی اچھے فون سے کم نہیں۔ کئی خصوصیات کے حامل اس فون میں شاندار اور طاقتور بیٹری نصب ہے جو کہ 6000 ایم اے ایچ پاور کی بیٹری ہے۔
img
Total Views: 2538

Reviews & Comments