ویوو نے 44 میگا پکسل او آئی ایس نائٹ سیلفی سسٹم والا vivo V21 متعارف کروا دیا

ویوو کی جانب سے آج ستاروں سے بھری ایک محفل میں 44MP او آئی ایس سیلفی سے مزین نیا سمارٹ فون vivo V21 متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ Vivo V21 ویوو کی معروف Vسیریز میں بالکل نیا اضافہ ہے ۔ اس سیریزکے تمام فونز اپنی خوبصورتی ، بہترین پرفارمنس ، شاندار کیمرے اور پرکشش قیمت کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
img
ویوو Vivo V21 سیریز کی تعارفی تقریب میں ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈرز فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ساتھ ساتھ مشہور اداکار اظفر رحمان نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔ اس تقریب میں نہ صرف نئے فون کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں، بلکہ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے فون کی چیدہ خصوصیات کو بھی بخوبی بیان کیا۔ اسکے ساتھ ساتھ مہمانوں اور لائیو دیکھنے والے صارفین کے لیے مختلف گیمز کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔
img
ویوو کا یہ نیا اور دلکش سمارٹ فون V21 منفرد آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن ( او آئی ایس ) ٹیکنالوجی والے فرنٹ کیمرہ سے آراستہ ہے اوریوں اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور سٹائلکویکجا کر دیا گیا ہے ۔ اس کے 44میگا پکسل فرنٹ کیمرہ میں او آئی ایس نائٹ سیلفی سسٹم ، سیلفی سپاٹ لائٹ ، AI نائٹ پوٹریٹ ، AI نائٹ الگورتھم جیسی سہولیات موجود ہیں جن کی مدد سے صارفین رات کے وقت بھی بہترین سیلفیلے سکتے ہیں ۔

فرنٹ کیمرہ کی طرح اس سمارٹ فون کے 64میگا پکسل او آئی ایس ریئر نائٹ کیمرہ میں بھی اعلیٰ ترین فوٹو گرافی کے لیے سپر نائٹ موڈ اور او آئی ایس الٹرا سٹیبل ویڈیو کے ساتھ ساتھ ایسے کئی بے مثال فیچرزموجود ہیں جو وائیڈ اینگل فوٹوگرافی اور میکرو فوٹوگرافی جیسے مشکل کام کو بھی آسا ن بنا دیتے ہیں۔

V21پاور ، کنیکٹیوٹی اور سپیڈ کے حوالے سے ایسی جدید ترین سہولیات سے مزین ہے جو بہترین سمارٹ فون کی خریداری کے خواہش حضرات، مثالی کارکردگی کے حوالے سے، اپنے موبائل فون میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کے ساتھ بہترین نائٹ ویژن
V21کے منفرد 44میگا پکسلفرنٹ کیمرہ میں او آئی ایس کے ساتھ ای آئی ایس (الیکٹرانک امیجسٹیبلائزیشن) جیسی جدید خصوصیا ت موجود ہیں جو سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے بہترین تال میل کو ممکن بناتی ہیں اور ان کی مدد سے کبھی بھی کہیں بھی الٹرا سٹیبل شاٹس، اعلیٰ معیار کی ویڈیو اورشفاف سیلفی بنائی جاسکتی ہے ۔

رات کے وقت تصویر کشی ، ایکشن شاٹس اور 4Kویڈیو کو بخوبی ریکارڈ کرنے والے اس کے فرنٹ کیمرہ کو خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کسی بھی ماحول کی عکس بندی کرسکتا ہے۔
img
مزید برآں AI نائٹ پوٹریٹ تاریک ماحول میں نوائس کو کم کر کے بیک گرائونڈ کی برائٹنس اور نائٹ امیجنگ ایفیکٹ کو بہتر بناتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چہرے کے لیے فوکس اور کلیرٹی میں بھی بہتری لاتاہے ۔ جبکہ او آئی ایس بہتر لائٹ ایکسپوزر کے لیے کیمرہ کو سٹیبلائز کرتا ہے ۔

کم روشنی میں بہترین تصویر کشی کو ممکن بنا نے کے لیے V21 کے فرنٹ کیمرہ کا سیلفی سپاٹ لائٹ فیچر دو او ایل ای ڈی سپاٹ لائٹس پر مشتمل ہے جو اس کے فرنٹ پینل کے نیچے دی گئی ہیں اور انہیں تصویر کھینچتے یا ویڈیو بناتے وقت آن کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے رات میں بھی روشنی سے بھرپور صاف تصاویر اتاری جا سکتی ہیں ۔

اس سمارٹ فون میں کئی اور جدید فیچرز بھی موجود ہیں جیسے آئی آٹو فوکس: جو سبجیکٹ کی آنکھ کو فوکس کرتا ہے ،ڈوئیل ویو ویڈیو: جس کی مدد سے سمارٹ فون کے دونوں اطراف میں ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے ، ڈبلایکسپوزر : جو باآسانی اور تیزی سے بہترین آرٹ فوٹوز بنا سکتا ہے، چائلڈ فیس بیوٹی اور پرسنل فیشل فیچر: جن کی مدد سے صارفین اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں ۔

دلکش 7.29 ملی میٹر الٹرا سلم اے جی ڈیزائن
اس کا 7.29 ملی میٹر پتلا خوبصورت اور دلکش فلیٹ فریمخاص طور پر ایسے صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جو اپنی طرز زندگی سے مطابقت رکھنے والے نفیس اور دلکش سمارٹ فونز خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس کا ڈوئل۔ ٹون سٹیپ ڈیزائن ویوو کی پہچان ہے اور یہ جدید لیئرڈ ڈیزائن ریئر کیمرہ کو ہلکا پھلکا اور سادہ بناتا ہے ۔V21 ٹیکنالوجی جدت اور نفاست کی دلکشی کا منفرد شاہکار ہے ۔
img
صارفین کے سمارٹ لائف سٹائل کے لیے اس میں بہت سے دیگر اہم فیچرز مو جود ہیں
یہ سمارٹ فون ایم ٹی کے ڈائیمنسٹی 800Uپراسیسر سے چلتا ہے ۔اس کا ڈسپلے 90 ہرٹز ہائی رفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے جس کی مدد سے اس کی سکرین پر دکھائی دینے والے منظر کی دلکشی بڑھ جاتی ہے اور گیم کھیلنے کے دوران گوسٹنگ اور دیگر مسا ئل بھی نہیں ہوتے ۔ مزید برآں اس کا 33Wفلیش چارجر موبائل کو منٹوں میں مکمل چارج کر دیتا ہے ۔
img
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیاV21 اس وقت پاکستان میں 59,999روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 8 جون 2021 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ فون تین جاذب نظر رنگوں ’’سن سیٹ ڈیزل ‘‘، ’’ ڈسک بلیو‘‘اور "آرٹک وائٹ" میں دستیاب ہے اور تینوں ہی رنگ بے مثل ہیں۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بکنگ کروا سکتے ہیں۔

ویووV21 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V21 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4Gسم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل (/2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے)انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریںhttps://www.vivo.com/pk/products/v21
Total Views: 4064

Reviews & Comments