پرائیویسی سب سے زیادہ ہوگی سیکیور کیونکہ ۔۔ اینڈرائیڈ 12 کے 5 سب سے بہترین فیچرز آپ کو بھی پسند آئیں گے

img
انڈروائڈ موبائل فون ہر ماہ کچھ نئے فیچرز اپنے صارفین کے لئے نکالتے رہتے ہیں جو کہ ان کی مقبولیت کی سب سے اہم وجہ ہوتے ہیں اور دوسری انڈروائڈز کمپنیوں سے آگے نکلنے کے لئے بہتر سے بہتر کوالٹی فراہم کرتے ہیں جس سے ان کی مارکیٹ بھی تیزی سے بڑھتی ہے اور قیمتوں میں بھی دگنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ صارفین کے 5 اسٹار ریویز بھی مل جاتے ہیں۔
کچھ ایسے ہی فیچرز انڈروائڈ 12 میں آپ لوگوں کے لئے موجود ہیں جو یقیناً بہت شاندار ہیں، آئیے آپ کو بھی انڈروائڈ 12 کے 5 بہترین اور نئے فیچرز کے بارے میں بتاتے ہیں:
٭ پرائیویسی:
اکثر انڈروائڈ موبائلوں میں پرائیویسی کا بڑا مسئلہ ہوتا ہے، کہ ہمیں معلوم نہیں چل پاتا کہ موبائل فون میں کب کونسی ایپلی کیشن کا استعمال کیا گیا ہے، مگر انڈروائڈ 12 میں اب آپ کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، اس کے ذریعے اب آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ موبائل میں کب کون سی ایپلی کیشن کا استعمال ہوا ہے اور یہ بھی پتہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کس لوکیشن پر استعمال ہوئی ہے، یعنی اگر آپ موبائل رکھ کر بھول جائیں یا چھوڑ دیں اور کوئی آپ کو موبائل اٹھا کر لا کر دے تو آپ پرائیویسی مینو سے ساری معلومات جان سکتے ہیں۔
img
٭ کلر تھیم:
انڈروائڈ 12 میں آپ کو کلر تھیم کی ایک بہترین ورائٹی دی گئی ہے، جس میں آپ کی پسند کا ہر رنگ موجود ہے اور وال پیپیر کے لئے ڈھیروں ڈیزائن موجود ہیں، جس کو آپ اپنی مرضی سے لگاسکتے ہیں، اگر ایک ایپلی کیشن کے لئے ایک تھیم استعمال کر رہے ہیں تو دوسری کے لئے آپ تبدیل کرسکتے ہیں یہ بہت شاندار فیچر آپ کے لئے اس میں بنایا گیا ہے۔
img
٭ ڈبل ٹیپ:
اس میں ڈپ ٹیپ کا ایک اور بہت اچھا فیچر رکھا گیا ہے، یعنی اب صرف ڈبل ٹیپ سے آپ واضح اور اچھے اسکرین شاٹس لے سکتے ہیں، اس کے ذریعے آپ موبائل گیمز بآسانی کھیل سکتے ہیں اور ایک ساتھ کئی ایپلی کیشنز کا استعمال ہوسکتا ہے۔
img
٭ ون ہینڈ موڈ:
موبائل کو اپ صرف ایک ہاتھ کی مدد سے استعمال کرسکتے ہیں، یعنی موبائل کی سیٹننگ میں جا کر آپ ون ہینڈ آپشن کلک کریں، اس سے ساری ایپلی کیشنز کا استعمال ایک ہاتھ سے کیا جا سکتا ہے اور موبائل گیمز کھیلنے والوں کے لئے یہ سب سے زیادہ کارآمد ہوگا کیونکہ وہ ایک ہاتھ سے گیم کھیلنے کے ساتھ ساتھ دیگر کام بھی کرسکیں گے۔
img
٭ نوٹیفیکشنز:
انڈروائڈ 12 میں نوٹیفیکشنز میں بھی معمولی سی ایک تبدیلی کی گئی ہے کہ ہلکی نیلی روشنی کے ذریعے آنے والی نوٹیفیکشنز کے بارے میں پتہ چل سکے گا۔ یہ بہت زیادہ کوئی اہم تبدیلی نہیں ہے، مگر آنے والے کچھ وقت میں انڈروائڈ 12 اپنے اس فیچر کو صارفین کے لئے مزید آسان کرنے والا ہے۔
Total Views: 1077

Reviews & Comments