ویوو نے پاکستان میں 44 میگا پکسل او آئی ایس نائٹ سیلفی سسٹم والے vivo V21 کی فروخت کا آغاز کر دیا

img
سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں نئے سمارٹ فون V21 کی فروخت کا آغاز کر دیاگیا ہے۔منفرد آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) ٹیکنالوجی والے فرنٹ کیمرہ سے آراستہ اس دلکش سمارٹ فون سے دن اور رات میں بہترین سیلفیز لی جا سکتی ہیں۔

اس کے فرنٹ کیمرہ کو خاص طور پر رات میں بہترین فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس ماہکی شروعات میں شاندار رونمائی کے بعد ویووV21آج سے پاکستان بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

اس موقع پر ویوو کے سینئر مینیجر برانڈ سٹریٹجی، زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ’’ویوو کی Vسیریز میں شامل ہونے والے نئے سمارٹ فون V21کو سمارٹ فون مارکیٹ کے گہرے مشاہدے کے بعد اس مارکیٹ کے بدلتے ہو ئے تقاضوں کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے۔ہم اپنے صارفین کو بہترین قیمت میں اعلیٰ ترین کارکردگی اور دلکش ڈیزائن کی حامل کیمرہ فوکسڈ ڈویوائسز کی فراہمیکے لیے پر عزم ہیں اور یہ جدید سمارٹ فون ہمارے اس عزم کی تکمیل کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔ V21 میں ہائی اینڈ سمارٹ فونز والے ایسے تمام جدیداور بہترین فیچرز موجود ہیںجو آج کی سیلفیجنریشن کو اس قیمت کے کسی اورسمارٹ فون میں نہیں ملیں گے۔ V21نے رات میںفوٹوگرافی کے حوا لے سے سمارٹ فون انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے ، نیز پاورفل کمپیوٹنگ ٹولز اور دلکش ڈیزائن کا حامل یہ سمارٹ فون اس نئے دور کےبرق رفتار لائف سٹائل کے لیے بھی بےحد موزوں ہے۔‘‘

V21 منفرد آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) ٹیکنالوجی والے فرنٹ کیمرہ سے آراستہ انڈسٹری کا سب سے پتلا سمارٹ فون ہے۔ اس کے 44 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ میں او آئی ایس نائٹ سیلفی سسٹم، سیلفی سپاٹ لائٹ، AI نائٹ پوٹریٹ،AI نائٹ الگورتھم جیسی سہولیات موجود ہیں جن کی مدد سے صارفین رات کے وقت بھی بہترین تصاویر لے سکتے ہیں۔
img
اس سمارٹ فون کے 64میگا پکسل او آئی ایس ریئر نائٹ کیمرہ میں بھی ایسے کئی بے مثال فیچرزموجود ہیں جو وائیڈ اینگل فوٹوگرافی اور میکرو فوٹوگرافی جیسے مشکل شاٹس کی تصویرکشی کو بھی آسان بنا دیتے ہیں۔

مزید برآں اس کا ریئر کیمرہ سپر نائٹ موڈ اور او آئی ایس الٹرا سٹیبل ویڈیو سمیت ایسے جدید ترین ٹولز سے بھی آراستہ ہے جو ماڈرن مو بائل لائف سٹائل کے لیے بہترین ہیں ۔

مذکورہ بالا خصو صیات کے علاوہ V21میں ایم ٹی کے ڈائیمنسٹی 800Uپراسیسر کے ہمراہ 8GB ریم اور 128GB روم موجود ہے۔اس کے 90 ہرٹز ہائی رفریش ریٹ کی مدد سے اس کی سکرین پر دکھائی دینے والے منظر کی دلکشی بڑھ جاتی ہے اور V21 کیبیٹری 33Wفلیش چارجنگ ٹیکنالوجی سے منٹوں میں چارج ہو جاتی ہے۔
img
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا V21اس وقت پاکستان بھر میںتین دلکش رنگوں’’سن سیٹ ڈیزل ‘‘، ’’ ڈسک بلیو‘‘اور "آرٹک وائٹ" میں59,999روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

ویووV21 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیزتمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V21 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4Gسم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے)انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریںhttps://www.vivo.com/pk/products/v21
Total Views: 1485

Reviews & Comments