44 میگا پکسل آئی آٹو فوکس سیلفی اور 64 میگا پکسل نائیٹ کیمرہ سے مزین نیا ویوو V21e پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

آج ویوو نے پاکستان میں V21e متعارف کروا کر تمام صارفین کے لیے پرو فیشنل سمارٹ فون فوٹوگرافی کے جدید ترین فیچرز سے آراستہ فون کی خریداری کو ممکن بنا دیا ہے۔ یہ سمارٹ فون ویوو کی V-series جو جدید کیمرہ سسٹم، دلکش ڈیزائنز اور مناسب قیمت کی وجہ سے خصوصی شہرت کی حامل ہے میں بالکل نیا اضافہ ہے۔
img
رات کی تاریکی میں روشنی بھر دینے والے حیرت انگیز کیمرہ فیچرز
V21e میں روزمرہ زندگی کے ہر یادگار لمحے کو خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں محفوظ کر نے کے لیے AIنائٹ پوٹریٹ کے ساتھ 44 میگا پکسل آئی آٹو فوکس فرنٹ کیمرہ موجود ہے ۔ صاف تصاویر، رات میں بہترین فوٹو گرافی اور 4K کوالٹی کی الٹرا سٹیبل ویڈیوز بنا نے کے لیے ویوو V21e میں بہترین فرنٹ کیمرہ ہارڈ ویئر کے علاوہ جدید ترین سافٹ ویئر اور آٹو فوکس فیچرز بھی موجود ہیں ۔

اس کا طاقتور 44 میگا پکسل آئی آٹو فوکس f/2.0 کے ساتھ مل کرکم روشنی میں بھی بہترین فوٹو گرافی کو ممکن بناتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ AI نائٹ پوٹریٹ ، ملٹی فریم نوائز ریڈکشن الگو رتھم اور ہائی ۔ڈیفینیشن ٹیکنالوجی صارفین کے لیے کلییر نائٹ فوٹوگرافی کو اور بھی آسان بنا دیتی ہے۔ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کا بہترین تال میل، سپرنائٹ سیلفی فیچرز، ملٹی لیول ایکسپوژرز اور اعلیٰ معیار کے امیج فریمز جیسی خصوصیات اس سمارٹ فون سے رات میں محفوظ کیے گئے مناظر کی برایٹنس بڑھا کر انہیں سحر انگیز تصاویر میں بدل دیتی ہیں۔
img
مزید برآں ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے V21e میں ڈوئیل ۔وِیو ویڈیو ، سلو ۔مو سیلفی ویڈیو، 4K سیلفی ویڈیو اور سٹیڈی فیس سیلفی ویڈیو جیسے جدید ترین فیچرز بھی موجود ہیں -

اس کے ساتھ ساتھ اس سمارٹ فون میں بہترین امیج کوالٹی کے لیے 64 میگاپکسل نائٹ کیمرہ موجود ہے جسے سیکنڈری کیمروں کا سیٹ سپورٹ کرتا ہے تاکہ میکرو فوٹو گرافی ، وائیڈ اینگل اور دیگر مشکل زاویوں سے فوٹو گرافی کو آسان بنایا جا سکے ۔ اس کیمرہ سسٹم سے کھینچی تصاویر کو اور بھی یاد گار بنا نے کے لیے اس کے ر یئر کیمرہ کو سپرنائٹ موڈ ، سٹائلش نائٹ فلٹرز ، آرٹ پو ٹریٹ ویڈیو ، الٹرا سٹیبل ویڈیو جیسے فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے ۔

مذکورہ بالا تمام فیچرز ویوو V21e کو فوٹوگرافی اور وی-لوگنگ کے لیے ایک ایسا مثالی فون بنا دیتا ہے جسکے ذریعے صارفین زندگی کے قیمتی لمحات کو بہترین انداز میں محفوظ کرسکتے ہیں ۔ مزید برآں اس کا کیمرہ سسٹم الیکٹرانک امیج سٹیبلائزیشن (EIS) سے بھی آراستہ ہے جس کی مدد سے سافٹ ویئر الگو رتھم کے ذریعے سٹیبلائزیشن کو بہتر بنایا گیا ہے ۔اس فیچر کے ذریعے ویڈیو گرافی کا معیار مجموعی طور پر اور بہتر ہو جاتا ہے۔
img
آپ کے سٹائل کے عین مطابق دیدہ زیب ڈیزائن
نئے V21e کو انتہائی پرکشش اور خوشنما انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔V21eکا AGگلاس ڈیزائن نہ صرف اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ فون پر گرفت کو بھی آرام دہ اور مضبوط بناتا ہے ۔ اس کے ریئر کیمرہ لینز کو یووی پرنٹنگ اور الیکٹران بیم ایویپوریشن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس سے اس کی دلکشی میں اور اضافہ ہو جاتا ہے ۔

فون کے سامنے والے حصہ پر بہترین ویژوئل ایفیکٹس کے لیے E3 AMOLED ڈسپلے ، HDR 10، لیس مو شن بلر جیسے فیچرز موجود ہیں۔ ویو V21e کی الٹرا سلم باڈی محض 7.38 ملی میٹر موٹائی اور 171گرام وزن کے ہمراہ اس سمارٹ فون کو اور بھی دلکش بنا دیتا ہے۔

تیز ترین پرفارمنس:
ویوو V21e میں Qualcomm Snapdragon 720G کا طاقتور پراسیسر ، 8GBریم اور 128GBروم مو جود ہے جبکہ ریم میں 3GBکی توسیع بھی ممکن ہے تاکہ آپریٹنگ سسٹم اور ایپلیکیشنز کو برق رفتاری سے چلانے اور بہترین کارکردگی کے لیے میموری کی ضروریات کو خاطر خواہ پورا کیا جا سکے ۔ مزید برآں گیمنگ کے حیران کن تجربہ کے لیے اس میں الٹرا گیم موڈ بھی دستیاب ہے ۔
V21e کی 33W فلیش چارج ٹیکنولوجی اسے منٹوں میں چارج کر دیتی ہے اور اس کی لمبی بیٹری لائف کے ساتھ آپ پورا دن دلکش فوٹوگرافی ، ویڈیو ریکارڈنگ ، گیمز اور اس سمارٹ فون کے دیگر فیچرز کے ذریعے زندگی کا لطف دوبالا کر سکتے ہیں۔

قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا V21eاس وقت پاکستان بھر میں 45,999روپے کی قیمت پر دو خوبصورت کلرز رومن بلیک اور ڈائمنڈ فلیئر میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 6 جولائی 2021 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو پری آرڈر کروا سکتے ہیں۔

ویوو V21e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V21e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/v21e
Total Views: 3179

Reviews & Comments