44میگا پکسل آئی آٹو فوکس سیلفی کیمرہ سے آراستہ ویوو V21e اب پاکستان میں دستیاب

img
ویوو کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائے گئے V21 سیریز کے نئے سمارٹ فون V21eکی پاکستان میں فروخت کا آغاز کر دیا گیاہے۔29 جون 2021کو شاندار رونمائی کے بعد یہ سمارٹ فون اب ملک بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہے ۔ V21eویوو کی V-series جو جدید کیمرہسسٹم، دلکش ڈیزائنز اور مناسب قیمت کی وجہ سے خصوصی شہرت کی حامل ہےمیں بالکل نیا اضافہ ہے۔

V21eمیں روزمرہ زندگی کے ہر یادگار لمحے کو خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں محفوظ کر نے کے لیے AIنائٹ پوٹریٹ کے ساتھ 44 میگا پکسل آئی آٹو فوکس فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔

اس موقع پر ویوو کے سینئر مینیجر برانڈ سٹریٹجی زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ’’ویوو V21eکو خاص طور پر ایسے صارفینکے لیے تیار کیا گیا ہے جو مناسب قیمت میں جدید فیچرز سے بھرپور سمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کبھی بھیکہیں بھی اپنی صلاحیتوں کا بخوبی اظہار کرسکیں۔ نوجوان صارفین کو سیلفی کھینچنے اور روزمرہ زندگی کے مختلف واقعات کو محفوظ کرنے کا بے حد شوق ہوتا ہے اور V21e اس کام کے لیے مناسب قیمت میں بہترین سمارٹ فون ہے ۔انڈسٹری کے بہترین فرنٹ کیمرے سے آراستہ V21e،اپنے دلکش ڈیزائن ، پاورفل ہارڈ ویئر او ر سافٹ ویئر کی وجہ سے صارفین کے لائف سٹائل کو اور بھی بہتر بنا دے گا۔ ‘‘

آٹو فوکس اور نائٹ ویثرن فیچرز
صاف تصاویر، رات میں بہترین فوٹوگرافی اور 4K کوالٹی کی الٹراسٹیبل ویڈیوز بنا نے کے لیے ویوو V21e میں بہترین فرنٹ کیمرہ ہارڈ ویئر کے علاوہ جدید ترین سافٹ ویئر اور آٹو فوکس فیچرز بھی موجود ہیں۔

اس کاطاقتور 44میگا پکسل آئی آٹو فوکس f/2.0 کے ساتھ مل کرکم روشنی میں بھی بہترین فوٹو گرافی کو ممکن بناتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ AI نائٹ پوٹریٹ ، ملٹی فریم نوائز ریڈکشن الگو رتھم اور ہائی ۔ڈیفینیشن ٹیکنالوجی صارفین کے لیےکلییر نائٹ فوٹوگرافی کو اور بھی آسان بنا دیتی ہے۔ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کابہترین تال میل، سپرنائٹ سیلفی فیچرز، ملٹی لیول ایکسپوژرز اور اعلیٰ معیار کے امیج فریمز جیسی خصوصیات اس سمارٹ فون سے رات میں محفوظ کیے گئے مناظر کیبرایٹنس بڑھا کر انہیں سحر انگیز تصاویر میں بدل دیتی ہیں۔

V21e میں موجود ڈوئیل۔وِیو ویڈیو، سلو۔مو سیلفی ویڈیو، 4Kسیلفی ویڈیو اور سٹیڈی فیس سیلفی ویڈیو جیسے جدید ترین فیچرز صارفین کے لیے فرنٹ کیمرہ کے استعمال اور بھی پر لطف بنادیتے ہیں ۔

مزید برآںاس سمارٹ فون میں بہترین امیج کوالٹی کے لیے 64 میگاپکسل نائٹ کیمرہ موجود ہے جسے سیکنڈری کیمروں کا سیٹ سپورٹ کرتا ہے تاکہ میکرو فوٹو گرافی، وائیڈ اینگل اور دیگر مشکل زاویوں سے فوٹوگرافی کو آسان بنایا جا سکے۔ اس کیمرہ سسٹم سے کھینچیگئی تصاویر کو اور بھییادگار بنا نے کے لیے اس کے ر یئر کیمرہ کو سپرنائٹ موڈ، سٹائلش نائٹ فلٹرز، آرٹ پوٹریٹ ویڈیو، الٹرا سٹیبل ویڈیو جیسے فیچرز سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔

مذکو رہ بالا فیچرز مل کر ویووV21e کو وی-لوگنگ کے لیے ایک مثالی سمارٹ فون بنا دیتے ہیں- یہ ایک ایسا سمارٹ فون ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی زندگی کے حسین اور یادگار لمحات کو بہترین انداز میںمحفوظ کر کے ا پنے دوستوں اور فیملی سے شیئر کر سکتے ہیں ۔

الٹرا سلم باڈی اور تیز ترین پرفارمنس
V سیریز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ، V21eبھی ڈیزائن اور دلکشی کے حوا لے سے ایک گیم چینجر ہے ۔ یہ ڈیوائس محض 7.38 ملی میٹر کے الٹرا سلم اے-جی ڈیزائن اورمنفرد رنگوں کیسکیمز میں دستیاب ہے ۔

ویوو V21e میں Qualcomm Snapdragon 720G کا طاقتور پراسیسر ، 8GBریم اور 128GBروم موجود ہے جبکہ ریم میں 3GBکی توسیع بھی ممکن ہے تاکہ آپریٹنگ سسٹم اور ایپلیکیشنز کو برق رفتاری سے چلانے اور بہترین کارکردگی کے لیے میموری کی ضروریات کو خاطر خواہ پورا کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھویووV21e کی 33Wفلیش چارجٹیکنالوجی اسے منٹوں میں چارج کر دیتی ہے تاکہ صارفین اپنے سمارٹ فون کو دیر تک بلاتعطل استعمال کر سکیں۔

قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا V21eاس وقت پاکستان بھر میں دو دلکش رنگوں’’رومن بلیک ‘‘اور "ڈائمنڈ فلیئر" میں 45,999روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

ویوو V21e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیزتمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V21e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفیناگرسلاٹ ون میں اپنی 4Gسم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے)انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریںhttps://www.vivo.com/pk/products/v21e
Total Views: 2353

Reviews & Comments