کیا آپ جانتے ہیں کہ اسمارٹ فون میں 3 یا 4 کیمرے کس کام کے لیے ہوتے ہیں؟ اصل حقیقت جانیں اور فائدہ اٹھائیں

img
آج کے دور میں اسمارٹ فون ایک ضرورت بن چکا ہے جس کا اندازہ آپ اس کے بڑھتے استعمال کو دیکھ بخوبی لگاسکتے ہیں- اگر اسمارٹ فون کو چھوٹا کمپیوٹر کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا- لیکن ایک چیز جس نے ان اسمارٹ فون کو زیادہ کامیاب بنایا وہ ہے ان میں نصب کیے جانے والے جدید ترین کیمرے-
اسمارٹ فون میں موجود جدید کیمروں کی سہولت نے ہر عمر کے افراد کے لیے بہترین تصویر کھینچنا انتہائی آسان بنا دیا ہے- اور اب آپ کو صارفین ہر موقع پر تصویر بناتے دکھائی دیتے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اسمارٹ فون کی قیمتوں کا انحصار اس میں نصب کیمروں کی جدت پر بھی ہوتا ہے یعنی جتنی زیادہ قیمت اتنا اچھا کیمرہ-
اسمارٹ فون میں موجود جدید کیمروں کی سہولت نے ہر عمر کے افراد کے لیے بہترین تصویر کھینچنا انتہائی آسان بنا دیا ہے- اور اب آپ کو صارفین ہر موقع پر تصویر بناتے دکھائی دیتے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اسمارٹ فون کی قیمتوں کا انحصار اس میں نصب کیمروں کی جدت پر بھی ہوتا ہے یعنی جتنی زیادہ قیمت اتنا اچھا کیمرہ-
img
تاہم ایک خوبی جو اب اسمارٹ فونز میں بڑھ چڑھ کر کمپنیوں کی جانب سے سامنے آرہی ہے وہ ایک ہی اسمارٹ فون کے عقب میں زیادہ کیمروں کی سہولت فراہم کرنا ہے-
متعدد کمپنیوں کی جانب سے ایسے کئی اسمارٹ فون متعارف کروائے جاچکے ہیں جن میں 3 یا 4 کیمرے نصب ہوتے ہیں جبکہ شاؤ می کی جانب سے ایک ایسا فون بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے بیک پر 5 کیمروں کی سہولت میسر ہے-
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسمارٹ فون میں اضافی کیمروں کا آخر مقصد کیا ہے جبکہ تصویر کھینچنے کے لیے تو ایک کیمرہ بھی کافی ہے؟ اگر نہیں جانتے تو آج اس معلوماتی آرٹیکل کے ذریعے جان لیجیے-
اسمارٹ فون عقب میں موجود تمام کیمروں میں ایک کیمرے کو پرائمری کیمرے کی حیثیت حاصل ہوتی ہے جس کی مدد سے تصویر کھینچتے وقت متعلقہ چیز کو فوکس کیا جاتا ہے-
img
اس کے علاوہ اضافی کیمروں میں سے ایک کیمرہ وسیع زاویے (وائڈ اینگل) کی سہولت رکھتا ہے جس کی مدد سے وہ تصویر کھینچتے وقت تک ایک مخصوص حد تک اردگرد کے منظر کو بھی کیمرے میں قید کرلیتا ہے-
جبکہ اس میں الٹرا وائڈ اینگل کیمرہ ہوتا ہے جو وائڈ اینگل کیمرے کے مقابلے میں آس پاس کے منظر کو مزید وسیع زاویے تک اپنے کیمرے میں قید کرلیتا ہے-
آسان الفاظ میں اس سسٹم کو ایسے سمجھ لیں کہ انسان جب دونوں آنکھوں سے دیکھتا ہے تو اپنے اردگرد کے وسیع زاویے تک دیکھ پاتا ہے لیکن ایک آنکھ بند کر کے صرف ایک آنکھ سے دیکھے تو اسے کھلی آنکھ کے اطراف کا منظر تو دکھائی دیتا ہے لیکن بند آنکھ کی طرف کا نہیں-
Total Views: 3983

Reviews & Comments