ویوو نے سوشل انٹرٹینمنٹ کے لیے بہترین سمارٹ فون vivo Y53s متعارف کروا دیا

8GB + 4GBایکسٹنڈڈ ریم ، 33Wفلیش چارج کے ساتھ ڈیپ سی بلیو اور فینٹیسٹک رینبو جیسے دلکش رنگوں میں دستیاب
سمارٹ فون بنا نے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے خاص طور پر نوجوانوں کے لیے دستیاب اپنی Yسیریز میں نیا اور جدید ترین سمارٹ فون Y53sمتعارف کروا دیا ۔Y53s میں نہ صرف 64 میگا پکسل ریئر کیمرہ موجود ہے بلکہ یہ Y سیریز کا وہ پہلا فون ہے جسے بہترین فوٹو گرافی کے لیے آئی آٹوفوٓکس جیسے فیچرسے آراستہ کیا گیا ہے۔
اس میں موجود 8GB+4GB ایکسٹنڈڈ ریم کی بدولت ایک ہی وقت میں مختلف ایپس کو برق رفتاری سے چلایا جاسکتا ہے ۔ مزید برآں 33Wفلیش چارج سسٹم اسے تیز رفتار زندگی کے ساتھ قدم ملا کر چلنے والے صارفین کے لیے بہتر ین ہم سفر بناتا ہے ۔
ایپس اور کیمرے کو بیک وقت دیر تک استعمال کرنے کے لیے Y53s میں 5000mAh کی بڑی بیٹری اور 33W فلیش چارج ٹیکنا لوجی موجود ہے تاکہ کنٹینٹ تیار کرنے والے یا پروفیشنل افراد اسے پورا دن با آسا نی استعمال کر سکیں ۔ اپنے خوبصورت ریئر کیمرہ ما ڈیول اور جاذب نظر 3D ڈیزائن کی وجہ سے Y53s ایسے صارفین کا بہتر ین انتخاب ہے جو خوبصورت،برق رفطار اور بہترین فوٹوگرافی کرنے والا سمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں ۔
img
ویوو Y53s کی نمایاں خصوصیات
تخلیقی سوچ رکھنے والوں کے لیے کلییر شاٹس
ویوو Y53s ، ٹرائی اینگلر سیٹ اپ کی صورت میں 64میگا پکسل ریئر کیمرہ ، 2میگاپکسل Bokeh کیمرہ ، 2میگا پکسل میکرو کیمرہ سے مزین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سما رٹ فون میں آئی آٹو فوکس ٹیکنا لوجی بھی موجود ہے جو سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا بہترین تال میل بنا کر صاف شفاف فوٹوگرافی اور ویڈیوز ممکن بنا تی ہے ۔ اس میں پہلے سے موجود فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس (PDAF)ٹیکنا لوجی ، سبجیکٹ پر فوکس بنا ئے رکھتی ہے تا کہ آپ شارپ پوٹریٹ اور ایکشن شاٹس باآسانی بنا سکیں ۔
Y53sکا سپرنائٹ موڈ فریم میں موجود نوائز پوائنٹس کو مدنظر رکھ کرکم روشنی کے مطابق برا ئٹنس کو خود بخود بڑھا دیتا ہے ۔ اس میں موجود سپر نائٹ سیلفی جدید طریقہ سے متعدد فریمز بنا تی ہے پھر انہیں یکجا کردیتی ہے تاکہ رات میں بھی صاف شفاف سیلفیز اتاری جا سکیں ۔ مزید برآں اورا سکرین لائٹ کو ازخود آن کیا جا سکتا ہے جو ماحول میں موجود سافٹ لائٹ کوبڑھا تی اور چہرے کو وارم لائٹ سے روشن کر کےاردگر کے ماحول میں موجود روشنی خود بخود متوازن کرتی ہے ۔
ان تمام خصوصیات کے علاوہ Y53s میں الٹرا ۔ سٹیبل ویڈیو فیچر بھی موجود ہے جو ای آئی ٓایس ( الیکٹر انک امیج سٹیبلا ئزیشن ) سے آراستہ ہے ۔ یہ ٹیکنا لوجی ٹرائی پوڈ کے بغیر ویڈیو بنا تے ہو ئے کیمرہ شیک کو ختم کرتی ہے اور فریم کو ایڈ جسٹ کرتی ہے تا کہ بنا ارتعاش کے ویڈیو بنا ئی جا سکے ۔ علاوہ ازیں اس سمارٹ فون میں جدید ترین ملٹی ۔سٹائل پو ٹریٹ فیچر ، Bokehایفیکٹس ، اے ائی فیس بیوٹی اور ٹون ایڈجسٹمنٹس جیسی خصوصیات موجود ہیں جو فالس کلرز کو کم کرکے تصاویر کو حقیقت کے قریب تر کرتی ہیں اور فوٹو گرافی کے تجربے کو مزید بہتر بنا تی ہیں ۔
تیزتر پرفارمنس اور تفریح
Y53sمیں 8GB+4GB ایکسٹنڈڈ ریم اور 128GBکے ساتھ + 1TB تک میموری کو بڑھا نے کی سہو لت موجود ہے جس کی بدولت صارفین زیادہ ایپس کو برق رفتاری سے چلا سکتے ہیں ۔ یہ سما رٹ فون آپٹیمائیزیشن الگو رتھم استعمال کرتا ہے جو ریم اور روم کو مؤثر طریقے سے یکجا کر نہ صرف ایپس کو استعمال کرنے کی رفتار بڑھا تا ہے بلکہ میموری کے بہتر ین استعمال اور کارکردگی کو بھی ممکن بنا تا ہے ۔
مزید برآں اس کی 5000mAh کی بڑی بیٹری اور 33W فلیش چارج ٹیکنا لوجی ملٹی ٹاسکنگ کو ممکن بنا تی ہے ۔
جاذب نظر ڈیزائن جو آپ کے سٹائل کو چار چاند لگا دے
اپنے سٹریٹجک کیمرہ لے آئوٹ کے ساتھ Y53s انتہا ئی دلکش اور مینیمیلیسٹک فلیٹ فریم ڈیزائن میں دستیا ب ہے ۔ ویوو کی پہچان ڈوئیل کلر لینز نے Y53s کی 3Dباڈی پر خوبصورتی سے اپنی جگہ بنا کر اس کی جاذبیت کو مزید نکھا ر دیا ہے ۔
یہ سمارٹ فون قدرت سے لیے گئے دو خو بصورت رنگوں ڈیپ سی بلیو اور فینٹیسٹک رینبو میں دستیاب ہے ۔مزید برآں سائیڈ فنگر پرنٹ کی سہولت سمارٹ فون کے سٹائل سے مطابقت رکھتے ہوئے اس کی خوبصورت میں اضافہ کر دیتی ہے ۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا Y53sاس وقت پاکستان میں 40,999روپے کی قیمت میںپری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 31 اگست 2021 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو پری آرڈر کروا سکتے ہیں۔
ویوو Y53sکے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y53sسمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ
مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے)انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریںhttps://www.vivo.com/pk/products/y53s
Total Views: 2453

Reviews & Comments