realme فین فیسٹ 2021 کی سیلز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 227.3 فیصد اضافہ

img
عالمی ٹیکنالوجی ادارہ رئیل می (realme) نے اپنے رئیل می فین فاسٹ 2021 کے ساتھ عالمی اور مقامی دونوں سطح پر دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ یہ غیرمعمولی کامیابی اس وقت مزید مستحکم ہوئی جب رئیل می نے دنیا بھر میں رئیل می فین فیسٹ 2021 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 138 فیصد اضافے سے 330 ملین ڈالرز کی سیلز کیں۔ رئیل می نے دنیا بھر میں 16 لاکھ اسمارٹ فونز اور سوا دو لاکھ اے آئی او ٹی یونٹس فروخت کئے۔ پاکستان میں رئیل می کے پرستاروں نے رئیل می کی ترقی میں بھی دراز پر اسے بہترین موبائل اور اسوسریز برانڈ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا جہاں رئیل می C25sکے 5 ہزار سے زائد یونٹس فروخت ہوئے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں اسکی سیلز میں اضافہ 227.3 فیصد رہا۔
اسکی فروخت کے شاندار ریکارڈز کے ساتھ رئیل می فین فیسٹ 2021 دنیا بھر میں رئیل می کے پرستاروں بالخصوص جنریشن زیڈ یوتھ میں انتہائی مقبولیت کا حامل رہا۔ رئیل می نے پورے اگست کے دوران جنریشن زیڈ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے لئے دلچسپ مہم کا جشن منایا تاکہ وہ اپنی حقیقی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔ اس کا آغاز اسکے پہلے لیپ ٹاپ، رئیل می بک اور 5Gسے مزین فیچرز کے ساتھ اسکی فلیگ شپ سیریز رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن کی بدولت ہوا جس نے ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی ہلچل مچا دی۔
جذبے سے آگے بڑھنے اور حقیقی اعتماد رکھنے والے ادارے کے طور پر رئیل می اس میدان میں حوصلے کے ساتھ آگے بڑھا جہاں دیگر اداروں کو خطرات نظر آئے۔ رئیل می کے بانی اور سی ای او، اسکائی لی نے کہا، "نوجوان افراد، دونوں طرح ہمارے صارفین اور ہمارے اسٹاف، نے ہمیں سکھایا ہے کہ مستقبل میں آگے بڑھنے کے لئے جرات سے بڑا قدم اٹھائیں اور انڈسٹری میں جدید انداز سے آگے بڑھنے کے لئے ہمیں ہمت فراہم کرکے نئے رجحانات قائم کریں۔"
رئیل می کی کامیابی سے بھرپور مواقع ظاہر ہوئے ہیں جو پاکستانی مارکیٹ میں بین الاقوامی ٹیکنالوجی برانڈز کو فراہم کرتی ہے۔ کنزیومر ٹیکنالوجی میں منافع کی ایسی شرح اور دلچسپی کے ساتھ یہ بات سامنے آتی ہے کہ اوسط صارف کم لاگت کی ٹیکنالوجی مصنوعات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے جس سے سخت مسابقتی مارکیٹ سے متعلق اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں ٹیکناجی کی بنیاد پر حل کا جائزہ اور نفاذ کیا جاتا ہے۔ نوجوان مرکز اسمارٹ فون ڈیوائس قوم کو ڈیجیٹل دنیا میں ترقی کے لئے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔
Total Views: 1519

Reviews & Comments