ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت، ویوو نے اپنی تیار کردہ نئی امیجنگ چپ V1 متعارف کروا دی

img
ویوو نے حال ہی میںشینچن ، چین میں ایک پریس ایونٹ کے دوران اپنی نئی تیار کردہ امیجنگ چپ V1متعارف کروا دی ہے۔
اس موقع پرویوو کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور سی-او-او Hu BaishanMr.کا کہنا تھا کہ " V1 ایک مکمل طور پر کسٹمایئزڈ اور انٹیگریٹڈ سرکٹ چپ ہے جو امیجنگ اور ویڈیو ایپلی کیشنز میں ویزول کوالٹی کی قیادت کے لیے وقف ہے- یہ ویوو کیR&D اور چپ ڈیزائن میں افتتاحی پیش رفت کے طور پر ایک اہم سنگ میل ہے- ویوو کے امیجنگ سسٹم ڈیزائن کے مطابق ، امیجنگ چپ V1 ویو فائنڈر لک اور ویڈیو ریکارڈنگ جیسے اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے سینئرییو کو بہتر بنا کر صارفین کی ضروریات کو بہتر حل کر سکتا ہے۔"
چوبیس مہینوں سےامیجنگ چپ V1 کو300 سے زائد ویوو کےR&D اور امیجنگ لیب کے ماہرین تیار کر رہے ہیں۔آگے بڑھتے ہوئے، چپ سطح پر جدید امیج پروسیسنگ (آئی پی) ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے ویوو کا نقطہ نظر بنیادی طور پر چار اسٹریٹجک ٹریک کے گرد گھومے گا: امیج سسٹم، آپریٹنگ سسٹم ، صنعتی ڈیزائن اور پرفارمینس۔
Mr. Hu کے مطابق، ویوو صرف اس وقت شراکت داروں کے ساتھ چپس تیار کرنے پر غور کرے گا جب مارکیٹ میںویوو کیپروڈکٹس اور تکنیکی ضروریات کے لیے موزوں سپلائی میں کمی ہو اور ساتھ ہی ان طویل المیعاد اسٹریٹجک ٹریک کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل طور پر کسٹمائزڈ چپس کی کافی مانگ ہو۔ ویوو سٹریٹجک طور پر، چِپ مینوفیکچرنگ کیے بغیر، آئی پی ڈیزائن اور اہم انوویٹو امیج پروسیسنگ الگورتھم تیار کرنے کے ذریعے صارفین کی معروف ضروریات کی تقلید کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
Mr. Hu کا مزید کہنا تھا کہ "ویوو کے پراڈکٹس کی ویزول جمالیات اور امیجنگ افکٹس کو بہتر بنانے کے برعکس، امیجنگ چپ V1 کا مقصد صارفین کے لیے ویزول اکسپریشن کے ذریعے جذبات کو چینل کرتے ہوئے مثالی تجربات لانا بھی ہے۔ویوو صنعت کی معروف ٹیکنالوجی اور جدت کے لیے چار اسٹریٹجکٹریکس پر طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہے ، جو بلاشبہ سب سے زیادہ ڈیمانڈینگ ہائ اینڈ اسمارٹ فون صارفین کو بھی مطمئن کرے گی۔"
img
2019 کے اوائل میں ، ویوو نے ڈیزائن اور صارف پر مبنی جدت کو صارفین کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے ساتھ جوڑنا شروع کیا اوراس کا اختتام چار طویل مدتی اسٹریٹجک ٹریک پر ہوا۔تب سے ویوو ایک مضبوط ترقیاتی حکمت عملی کو نافذ کرنے کے لیے دنیا بھر سے باصلاحیت عملہ بھرتی کر رہا ہے۔
امیج سسٹم ویوو کے طویل مدتی اسٹریٹجک ٹریک کا ایک حصہ ہے۔ویوو نے پانچ سالوں سے اس شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرتے ہوئے صنعت میں معروف کامیابیاں حاصل کی ہیں جیسے کہ Gimbal Stabilization ٹیکنالوجی اور Selfie Spot Light ۔دسمبر 2020 میں ، ویوو اور ZEISS نے موبائل امیجنگ انوویشن میں طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا۔دونوں شراکت دار صارفین کی سب سے زیادہ ڈیمانڈینگ ضروریات کی توقع اور ان کی تکمیل کی خواہش کے ساتھ ساتھ vivo ZEISS امیجنگ لیب میں مشترکہ تحقیق اور ترقی کے ذریعے موبائل امیجنگ کی حدود کو چیلنج کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
کنزیومر انسایٹس کی بنیاد پر ویووپراڈکٹس اور ٹیکنالوجی کے مابین توازن قائم کرنے کے لیے پراڈکٹ پلاننگ، تکنیکی پلاننگ اور تکنیکی پری ریسرچ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تین نکاتی حکمت عملی پر عمل درآمد کرے گا۔
ویوو سینٹرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آنے والی ٹیکنالوجیز کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار ہوگا جو صارفین کے مطالبات ، صنعت کے رجحانات اور صارف کے منظرناموں کے ساتھ قریب سے منسلک ہوگی۔
آنے والے 10 سے 20 سالوں میں ویوو کا ہدف یہ ہے کہ ڈیزائنڈرایون ویلییو کی بنیاد پر عمدہ پراڈکٹس تیار کی جائیں ، صارفین اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان ایک پُل تعمیر کیا جائے تاکہ صارفین کو آسانی سے موبائل اور ڈیجیٹل تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ویوو ایک اچھی، طویل المدتی عالمی معیار کی کارپوریشن بننے کے وژن کے ساتھ بھرپور ترقیاتی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔
Total Views: 1795

Reviews & Comments