پاکستان کا پہلا 7000mAh بیٹری والا فون ٹیکنو POVA 2 متعارف

img
پاکستانی موبائل مارکیٹ کے مشہور برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے POVA 2 کو آف لائن مارکیٹ میں 28,999/- کی قیمت میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس اسمارٹ فون کی خصوصیات میں 7000mAh کی بڑی بیٹری اور گیمنگ پروسیسر G85 کے ساتھ 18W کا فاسٹ چارجر بھی شامل ہے۔ 7000mAh بیٹری کے ساتھ متعارف کرانے والا POVA 2 پہلا اسمارٹ فون ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اسمارٹ فون جدید گیمنگ فیچرز سے بھی مزین ہے۔
ٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے ایک اور شاندار آفر بھی متعارف کرائی گئی ہے، آگر آپ POVA 2 میں زونگ سم ایکٹو کرتے ہیں تو 3 مہینے کیلئے مفت 12 GB کا انڑنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
Total Views: 4050

Reviews & Comments