اب تمام سمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر استعمال کیوں ہوگا؟ بڑا فیصلہ کردیا گیا

img
موبائل فون استعمال کرنے والے اپنے اپنے چارجر ہی ڈھونڈتے رہتے ہیں، کبھی کسی کا چارجر کھو جاتا ہے تو کبھی کسی کا، کوئی سوچتا ہے کہ وہ دوسرے کے چارجر سے اپنا فون چارج کرلے۔ ایسے لوگوں کی بڑی خواہش یورپی یونین نے پوری کردی ہے اور زبردست فیصلہ سنا دیا ہے کہ اب ہر موبائل فون صرف اور صرف ایک ہی چارجر سے چارج ہوگا لیکن ایسا فیصلہ سنانے کی اصل وجہ کیا تھی؟
اصل وجہ:
یورپی کمیشن نے اپنے نئے قانون میں یہ واضح اعلان کردیا ہے کہ:
'' تمام سمارٹ فون اور چھوٹے الیکٹرانک آلات (ٹیبلیٹ، ایئرپوڈز، گیم کنٹرولر، ہیڈفونز ) بنانے والی کمپنیاں ایک ہی قسم کا چارجر بنائیں گی یعنی صرف اور صرف سی ٹائپ چارجر بنائے جائیں گے۔ جس کا
اصل مقصد اضافی کچرے کو کم کرنا ہے کیونکہ اگر صرف ایک ہی چارجر ہوگا تو سب کچھ اسی سے چارج ہو جائے گا، ضرورت ہی نہیں پڑے گی کچھ اور خریدنے کی، ساتھ ہی صارفین کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نئی ڈیوائس خریدیں تو پرانے ہی چارجر کو استعمال کریں۔''
مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ:
''یورپی یونین کے ممالک میں فروخت ہونے والے تمام سمارٹ فونز میں یو ایس بی ٹائپ سی چارجر ہونے چاہئیں۔ یہ تبدیلیاں ڈیوائسز کی چارجنگ پورٹ میں لاگو کی جائیں گی۔ جبکہ کیبل جس پلگ کے ساتھ لگے گی وہ یو ایس بی سی یا یو ایس بی اے ہو سکتا ہے۔''
img
کچرے کی مقدار:
یورپی یونین کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں یہ اندازا لگایا ہے کہ:
'' ہر سال استعمال شدہ اور خراب چارجنگ کیبلز کی وجہ سے سالانہ 11000 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے۔ لہٰذا ایک جیسے چارجر کا استعمال صارفین کے آسان جیب خرچ پر بھی پورا اترے گا اور فوری چارجنگ کے لئے کارآمد بھی رہے گا۔''
img
یورپی کمیشن کو کیا امید ہے؟
یورپی کمیشن کو امید ہے کہ:
'' یہ فیصلہ سنہ 2022 تک مستقل طور پر لاگو ہو جائے گا جس کے بعد ملکی قانون میں ممبر ریاستیں اسے دو سال بعد شامل کر لیں گی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کے پاس چارجنگ پورٹس کی تبدیلی کے لیے 24 '' ماہ ہوں گے۔''
Total Views: 1299

Reviews & Comments