Y33s ایک شاندار ڈیزائن اور بہترین پرفارمنس کے ساتھ پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب

img
عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے آج اپنی نوجوانوں پر مبنی Y سیریز کے نئے سمارٹ فون Y33s کی پاکستان میں فروخت کا آغاز کر دیا ہے ۔ Y33s 6.58 انچ FHD+ ان سیل ڈسپلے ، بہترین کیمرے اور فیشن ایبل ڈیزائن کے ساتھ 8.0mm کے انتہائی پتلے اور دیدہ ذیب ڈیزائن کے ساتھ ایک آل راؤنڈر سمارٹ فون ہے جو خاص طور پر صارفین کو بہترین کارکردگی فراہم کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔
جدید ترین Y33s میں ہائی ڈیفینیشن فوٹو گرافی فراہم کرنے والا MP 50 ٭ ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ ویوو کے ڈوئل ٹون سٹیپ ڈیزائن میں خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا ہے۔ متعدد انٹیلیجینٹ شوٹینگ فنکشنز کے ذریعے آپ زندگی کے یادگار لمحات کو با آسانی محفوظ کر سکتے ہیں اورپھر آپ اس تصویر کو زوم کریں یا کروپ ، تصویر کے معیار پر کو ئی اثر نہ ہو گا۔
img
ویوو Y33s 5000mAh٭ کی بڑی بیٹری اور تھوڑے سے وقت میں اس سمارٹ فون کو مکمل چارج کر دینے والی 18W٭فاسٹ چار ج ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔ علاوہ ازیں ریو رس چارجنگ٭ کے فنکشن کے ذریعے اس سمارٹ فون کو موبا ئل پاور بینک میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔
ویوو Y33s میں 2.0ایکسٹنڈڈ ریم کی سہولت موجود ہے جس سے سمار ٹ فون میں 8GB RAM کے ساتھ *4GBاضافی روم بطور RAMدستیاب ہو سکتی ہے ۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کو تیز رفتاری سے چلا سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ 128GB روم اور Helio G80 پراسیسر Y33s کی گیمنگ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا دیتے ہیں۔
img
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا Y33s دو جازب نظر رنگوں مڈ ڈے ڈریم اور مرر بلیک میں 37,999روپے کی قیمت پر پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو خرید سکتے ہیں۔
ویوو Y33s کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y33sسمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/y33s
Total Views: 1809

Reviews & Comments