رنگ تبدیل کرنے والے منفرد فیچر کا حامل ویوو کا نیا سمارٹ فون V23 5G اب پاکستان میں دستیاب

img
ویوو کی مشہور زمانہ V سیریز کے نئےV23 5G نے سمارٹ فون کیمرہ انڈسٹری میں دھوم مچا دی
عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے حال ہی میں اپنی مشہور زمانہ Vسیریز کا نیا سمارٹ فون V23 5G متعارف کروایا جو آج، 22 فروری 2022 سے پاکستان میں فروخت لیے دستیاب ہے۔
ویوو V23 5G میں سیلفی کے تجربے کو بہتر سے بہترین بنا نے کے لیے صارفین کو 50MP AF Portrait Selfie اور 8MP Super Wide Angle کیمروں پر مشتمل ڈوئیل فرنٹ کیمرہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
نیز اس کے ہائی ریزولوشن 50MP AF Portrait Selfie فرنٹ کیمرہ کو ISOCELL 3.0کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے جو صارفین کو مدھم روشنی میں بھی بہترین تصاویر کھینچنے کے قابل بناتی ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ کیمرہ میں صارفین کے لیے آئی آٹو فوکس کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس سے تصویر بنا تے وقت کیمرے کا فوکس سبجیکٹ سے ہٹتا نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ فرنٹ پر موجود 8MP سپر وائڈ اینگل کیمرہ سے 105° کے وسیع زاویے تک بڑے گروپ کی بھی بہترین پوٹریٹس بنائی جا سکتی ہیں۔ مزید برآں اس کے فرنٹ کیمرہ میں AI ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ موڈ بھی موجود ہے جو نائٹ فوٹوگرافی کے لیے نہایت کارآمد ہے۔
V23 5G کا ریئر کیمرہ ایک ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے جو 64MP GW1 Super-Sensing کیمرہ، 8MP wide-angle لینز اور 2MP Macro کیمرہ پر مشتمل ہے۔ اس کیمرہ سیٹ اپ کے ذریعے صارفین خوبصورت قدرتی مناظر کو ہائی ریزولوشن تصاویر کی صورت میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ نیز اس میں Super Night اور Bokeh Flare Portrait موڈز کے اضافے نے اسے صارفین کے لیے اور بھی پرکشش سمارٹ فون بنا دیا ہے۔
اس ڈیوائس کو فلیٹ میٹل فریم میں جدید ترین رنگ تبدیل کرنے والے فلورائٹ اے جی ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے جو ویوو کی دو سالہ طویل تحقیق کا شاہکار ہے۔ اس اچھوتے ڈیزائن میں 12GB ریم کے ساتھ اضافی 4GB ایکسٹنڈڈ ریم 2.0، 256GB روم، 4200 mAhبیٹری کے ساتھ 44Wفلیش چارچ اور Funtouch OS 12 جیسی اعلیٰ معیار کی جدید سہولیات موجود ہیں جو اس سمارٹ فون کوصارفین کی اوّلین پسند بناتی ہیں۔
قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا V23 5G 12GB ریم اور 256GB روم کے ساتھ اس وقت پاکستان بھر میں دو دلکش رنگوں “سٹارڈسٹ بلیک “اور "سن شائن گولڈ" میں 89,999 روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
ویوو V23 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V23 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/v235g
Total Views: 2557

Reviews & Comments