اگر آپ کی بیٹی مشکل میں ہے تو آپ کو کیسے پتہ چلے گا؟ جانیے پولیس نے خواتین کی حفاظت کے لیے کون سی نئی ایپ متعارف کروا دی؟

img
خواتین کی حفاظت کے لیے بے شمار ایپ سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو کہ خواتین کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام آج آپ کو پنجاب پولیس کی ایک ایپلیکیشن کے بارے میں بتائے گی۔
پنجاب پولیس کی جانب سے ایک ایسی ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے جس سے خواتین کسی بھی جگہ ہوں، بازار، اسکول، سڑک، یا پھر پارک، اگر وہ غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں تو فوراً پولیس کو اس موبائل ایپ کے ذریعے مطلع کر سکتی ہیں۔
خواتین اپنے موبائل میں پنجاب پولیس فی میل سیفٹی ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس ایپ کو استعمال کر سکتی ہیں، اس ایپ کے بے شمار فوائد ہیں، جیسے کہ اگر آپ کی گاڑی خراب ہو گئی ہے تو آپ ریسکیو سروس کو کال کر سکتے ہیں۔
اسی طرح موٹر وے پولیس اور ہائی وے پولیس سے مدد کے لیے کال کی جا سکتی ہے۔ یہ ایپ اس لیے بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے کیونکہ یہ ایپ آپ کے گھر والوں کو آپ کی مشکل صورتحال کے بارے میں آگاہ کر سکتی ہے، جس سے آپ کے گھر والے فوراً آپ کی مدد کو پہنچ سکتے ہیں۔
img
اس ایپ کو گھریلو خواتین اور ورکنگ وومن دونوں استعمال کر سکتی ہیں۔ جبکہ ایپ اس حد تک آسان ہے کہ کوئی بھی پہلی بار میں استعمال کر سکتا ہے۔
اس ایپ میں ایک آپشن ہے جس کا نام ہے ALERT ، جس کی مدد سے آپ ایک ساتھ پولیس اور اپنی فیملی کو مطلع کر سکتے ہیں۔
استعمال کرنے کا طریقہ کار:
سب سے پہلے آپ ایپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کریں اور پھر اپنا نمبر لکھیں۔ واضح رہے کہ آپ اس نمبر کو اپلوڈ کریں جو کہ آپ استعمال کر رہے ہوں۔ نمبر اپلوڈ کرنے کے بعد آپ کو 5 نمبرز کا کوڈ موصول ہوگا، جسے آپ نے ایپ میں درج کرنا ہوگا۔
دراصل یہ کوڈ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں ایپ آپ سے آپ کا بائیو ڈیٹا مانگے گا، جس میں آپ کا ایمرجنسی فون نمبر، ای میل، گھر کا فون نمبر، گھر کا پتہ سمیت دیگر ضروری معلومات شامل ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آپ کے گھر والوں کو اطلاع دی جا سکے۔ بائیو ڈیٹا دینے کے بعد آپ نے Submit کے آپشن پرکلک کرنا ہوگا۔
اس طرح آپ اس ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں، بے خوف گھر سے نکل سکتی ہیں، اور گھر والے بھی پریشان نہیں ہوں گے۔
Total Views: 4083

Reviews & Comments