والدین جو چاہتے ہیں، اب بچے وہی دیکھیں گے۔۔ اپنے بچوں کو موبائل فون پر نامناسب مواد سے بچانے کے یہ طریقے جانیں

img
موبائل فونز کا استعمال جس طرح بڑھتا جا رہا ہے، اسی طرح نئی نسل بھی اس ڈیوائس کو استعمال کرنے کا ہنر خوب جانتی ہے۔ مگر اس کے استعمال سے جہاں لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے وہیں نقصان بھی ہو رہا ہے۔ موبائل فونز کا استعمال آج کے دور میں بچے زیادہ تر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آج کی نسل کئی خطرات کا بھی شکار ہو سکتی ہے۔ آج ہماری ویب موبائل کے چند ایسے ہی خطرناک پہلوؤں کے بارے میں بتائے گی، جسے عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
نجی معلومات کا تحفظ:
اپنے بچوں کو ہمیشہ اس بات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جانا بہت ضروری ہے کہ کون سی معلومات اجنبی سے شئیر کرنی چاہیے اور کس چیز کو نہیں بتانا چاہیے۔ عام طور پر جب آپ موبائل میں کوئی ویب سائٹ کھولتے ہیں تو ایک آپشن آتا ہے جس میں ویب سائٹ آپ سے آپ کی عمر، نام، ٹیلی فون نمبر اور پتہ مانگتی ہے۔ عام طور پر گیمز کھیلتے ہوئے یا کسی ویب سائٹ پر جاتے ہوئے یہ آپشن آتا ہے جو کہ آپ کی نجی معلومات تک فراہمی چاہتا ہے۔
انٹرنیٹ براؤزرز پر کنٹرول حاصل کریں:
عام طور پر انٹرنیٹ کو کسی نا کسی براؤزر کے ذریعے ہی چلایا جا سکتا ہے جیسے کہ گوگل کروم، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور سفاری۔ ان براؤزرز کے ذریعے جب کوئی بھی انٹرنیٹ چلاتا ہے تو ہر قسم کا مواد سامنے آتا ہے، چاہے وہ آپ کے لیے فائدہ مند ہو یا نہیں مگر آپ تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔
img
اسی طرح جب بچے موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو ہر قسم کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ کیا آپ بھی چاہتے ہیں کہ بچوں کو وہی کچھ دکھائیں جو آپ چاہتے ہیں؟ تو ایسا ممکن ہے اور وہ بھی صرف ایک کلک کی دوری پر۔
براؤزر میں پیرنٹل کنٹرول میں جا کر آپ کئی چیزوں پر پابندی لگا سکتے ہیں جس سے بہت سے غیر ضروری اور خطرناک ویب سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔ اس کے لیے کانٹینٹ فلٹر کے ذریعے مختلف طرح سے چیزوں کو روک سکتے ہیں۔
بچوں کی نگرانی کرنا:
جب کبھی آپ کا بچہ آن لائن گیم کھیل رہا ہو یا پھر ویڈیوز دیکھ رہا ہو، تو ضروری ہے کہ بچے کی نگرانی کی جائے تاکہ آپ کو پتہ ہو بچہ کس صحبت میں ہے۔
اگر گیم کھیل رہا ہے تو کس قسم کا گیم اور اس میں کون کون شامل ہے، اسی طرح ویڈیو دیکھ رہا ہے تو ویڈیو کس قسم کی ہے اور اس میں کیا میسج دیا جا رہا ہے۔
img
موبائل چیک کرتے رہنا:
ایک اور ضروری قدم جو آپ کے بچے کو محفوظ بنا سکتا ہے وہ یہ کہ کچھ ایپس ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ آپ کی جاسوسی کر رہے ہوتے ہیں، اسی لیے موبائل فون کو ہر دن چیک کرتے رہیں، کہ کہیں بچے نے کوئی ایسا ایپ تو ڈاؤنلوڈ نہیں کیا جو کہ خطرناک ہو۔
آن لائن شاپنگ اور بچے:
آن لائن پلیٹ فارمز پر آج کل بچے بھی خرید و فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن یہی بچے پھر والدین کو اس وقت حیران کر دیتے ہیں جب بل ہزاروں روپے کا آ جاتا ہے۔
چونکہ ویب سائٹس جان بوجھ کر ایسی چیزیں لگاتی ہے تاکہ لوگ اسے خریدیں یہی وجہ ہے کہ بچے فوراً توجہ دیتے ہیں اور خریدنے کے آپشن پر کلک کر دیتے ہیں۔
ایسے میں مشکلات تو والدین کو ہی برداشت کرنی پڑتی ہیں، اسی لیے احتیاط والدین کو آنے والی بڑی مشکل سے بچا سکتی ہے۔
Total Views: 2174

Reviews & Comments