آدھے گھنٹے میں موبائل چارج - 4 کم قیمت موبائل فونز، جن کی بیٹری چلے زیادہ وقت تک

img
موبائل صارفین بڑھتی مہنگائی اب جہاں استعمال شدہ موبائل فون کی جانب توجہ دے رہے ہیں، وہیں موبائل فون کمپنیاں بھی کم قیمت والے موبائل فونز مارکیٹ میں لا رہی ہے۔ چند ایسے ہی موبائل فونز کے بارے میں آج آپ کو بتائیں گے جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے فائدہ مند ہو سکیں۔
Xiaomi Poco M3:
موبائل فونز کی دنیا میں ژیاؤمی کا نیا موبائل فون سب کی حیرت کا باعث بن رہا ہے۔ دلچسپ ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں آنے والے اس موبائل فون نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ 6 اعشاریہ 5 انچز کے اس موبائل فون میں 8 مگا پکسل فرنٹ کیمرا جبکہ 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔ بات کی جائے قیمت کی، تو اس موبائل فون کی قیمت 26 ہزار 999 روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس موبائل فون کی بیٹری پاور 60000 ہے۔
img
Redmi Note 10 Pro:
موبائل فونز کی دنیا کا ایک اور شاہکار جس نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا، وہ ریڈ می نوٹ 10 پرو ہے۔ 6 اعشاریہ 6 انچز کے اس موبائل فون کی خاص بات یہ ہے کہ ورچوئل پراکسیمٹی کی سہولت بھی موجود ہے۔ جبکہ 30 منٹ چارجنگ کر سکتا ہے۔ 5050 بیٹری پاور کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے اس موبائل فون کی قیمت 48 ہزار 199 روپے ہے۔
img
Realme 7 Pro:
رئیل می موبائل کمپنی بھی موبائل فونز کی دنیا میں جدت اور ٹیکنالوجی کے استمعال کو فروغ دے رہی ہے۔ اس موبائل کمپنی کا رئیل می 7 پرو اپنے منفرد انداز اور فیچرز کی بنا پر کافی مقبول ہوا ہے۔ 6 اعشاریہ 4 انچز کے اس موبائل فون میں فرنٹ کیمرا 32 میگا پکسل ہے جبکہ کواڈ کیمرا 64 میگا پکسل ہے۔ 4500 بیٹری پاور والے اس موبائل فون کی قیمت 49 ہزار 999 روپے ہے۔
img
Samsung Galaxy A71:
سام سنگ موبائل فونز کی دنیا میں کافی پرانی اور بھروسہ مند کمپنی تصور کی جاتی ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار سمجھا جا رہا ہے۔ 6 اعشاریہ 7 انچز کا موبائل فون اس لیے بھی توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ مین کیمرا کواڈ ہے یعنی چار کیمرے، جن میں 64 میگا پکسل، 12 میگا پکسل، 5،5، میگا پکسل۔ دوسری جانب فرنٹ کیمرا 32 میگا پکسل کا ہے، ویڈیوز کے لیے بھی 4K ٹیکنالوجی کا آپشن موجود ہے۔ 4500 بیٹری پاور کے ساتھ موجود اس موبائل فون کی قیمت 67 ہزار 999 روپے ہے۔
img
Total Views: 1127

Reviews & Comments