انٹرنیٹ کی اسپیڈ کیسے بڑھائیں؟ موبائل پر رفتار تیز کرنے کے 3 آسان طریقے

img
موبائل فون استعمال کرتے ہوئے اکثر انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہو جاتی ہے، جو کہ صارفین کو بھی الجھن میں مبتلا کر دیتی ہے، ایسے میں سست روی کی وجہ سے کئی کام بھی رُک جاتے ہیں۔ آج آپ کو چند ایسے ہی طریقے بتائیں گے جن سے آپ کی نیٹ اسپیڈ تیز ہو سکتی ہے۔
گوگل کروم:
موبائل صارفین اکثر گوگل کروم کا براؤزر ہی استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم اگر اس براؤزر کے علاوہ کوئی دوسرا براؤزر استعمال کیا جا رہا ہے، تو اس سے انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
کیونکہ گوگل کروم کو بنایا ہی اسی لیے گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے آپ باآسانی بنا وقت ضائع کیے اپنے کام کو سرانجام دے سکیں۔
براؤزر کی ہسٹری:
آپ کے موبائل میں موجود براؤزر کی ہسٹری اور Cache آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ہفتے بعد اپنے موبائل کی براؤزنگ ہسٹری کو کلئیر کریں تاکہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ سست روی کا شکار نہ ہو۔
img
گوگل کروم میں سیٹنگ میں جا کر آپ Advance کے آپشن میں موجود Privacy پر کلک کرنا ہے۔ Clear Browsing History پر کلک کرتے ہوئے آپ نے اپنی ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنا ہے، تاکہ آپ کے انٹر نیٹ کی رفتار سست نہ ہو۔
موبائل سوئچ آف کرنا:
ایک اور طریقہ کار جو کہ آپ کے موبائل کی انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر بنا سکتا ہے، وہ ہے موبائل فون کو سوئچ آف کر کے دوبارہ کھولنا۔
img
عموماً موبائل فون ہینگ ہو جاتا ہے، جبکہ کئی ایپس ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے موبائل فون کو متاثر کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موبائل فون کو اگر سوئچ آف کر کے آن کریں گے تو اس سے انٹرنیٹ اسپیڈ سمیت موبائل فون کی رفتار میں بھی فرق آ سکتا ہے۔
مزید جانیے ان فونز کے بارے میں جو تیز انٹرنیٹ کنیکٹویٹی دیتے ہیں
Total Views: 2661

Reviews & Comments