سورج کی مدد سے موبائل چارج کریں ۔۔ بجلی کے بغیر موبائل صارفین کی مشکلات کیسے حل ہو سکتی ہے؟

img
موبائل فونز میں چارجنگ کے حوالے سے کافی پریشانی صارفین کو برداشت کرنا پڑتی ہے، کیونکہ موبائل فونز کی بیٹری اگر ختم ہونے والی ہو تو یوں لگتا ہے جیسے کہ صارف کی زندگی ختم ہو رہی ہے۔
تاہم آج آپ کو بتائیں گے کہ سورج آپ کے موبائل کو کیسے زندگی بخش سکتا ہے، یعنی سورج آپ کے موبائل فون کو کیسے چارجنگ فراہم کر سکتا ہے۔
رکیے جناب، پریشان نہ ہوں، سورج کے ذریعے موبائل فون کو چارجنگ کچھ اس طرح ملے گی، کہ سولر بیٹری سے مزین پاور بینک خود چارج ہو کر آپ کے موبائل فون کو چارج کر سکتا ہے۔
Dany کمپنی کے اس سولر پاور بینک کی دلچسپ بات یہی ہے کہ عام پاور بینکس گھر میں دفتر میں یا کسی بجلی کے ساکٹ کے ذریعے خود چارج ہو کر آپ کے موبائل فون کو چارج کرتے ہیں، تاہم سولر پاور بینک کو آپ سورج کی شعاؤں کے سامنے رکھ دیں اور وہ خود چارج ہو جائے گا۔
img
جس کے بعد آپ اپنا موبائل فون بھی چارج کر سکتے ہیں۔ 10000 MAH سولر پاور بینک جو آپ کے موبائل فون کو چارج باآسانی کر سکتا ہے۔
دوسری جانب دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس پاور بینک میں 3 پورٹس ہیں، دو موبائل فون چارج کرنے کے اور ایک چارجنگ پورٹ ہے جو کہ خود سولر پاور بینک کے لیے، تاکہ اگر سورج کی روشنی سے چارج نہ ہو تو بجلی کے ساکٹ سے بھی چارج کیا جا سکے۔
لیکن یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ سولر پاور بینک میں سولر پاور کے ذریعے چارجنگ آپ اسی صورت میں کر سکتے ہیں، جب آپ کے سولر پاور میں موجود ساکٹ چارجنگ ختم ہو گئی ہو، یعنی اس پاور بینک میں سولر پاور کی بیٹری ایمرجنسی بیٹری کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
سولر پاور بینک کو مکمل چارج ہونے کے لیے 7 سے 8 گھنٹے لگتے ہیں، جبکہ اس کا پینل بھی اتنا بڑا نہیں ہے کہ جو کہ کم وقت لگائے دوسری جانب سورج کی روشنی کی مدد سے چارجنگ کی صورت میں 9 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
img
اسی سولر پاور بینک میں ٹارچ لائٹ بھی موجود ہے، جو کہ آپ کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
مختلف موبائل سے متعلق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
Total Views: 1837

Reviews & Comments