بچہ موبائل فون میں کیا دیکھتا ہے؟ 4 طریقے، جن کی مدد سے آپ خفیہ طور پر بچے کی نگرانی کر سکتے ہیں

img
جس طرح دنیا جدید ہوتی جا رہی ہے، موبائل فونز اسمارٹ ہوتے جا رہے ہیں ویسے ہی چھوٹے بچوں کے ہاتھوں میں یہ اسمارٹ فونز اب بچوں کے لیے بھی خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں والدین اور سرپرست چند ایسی اپیلیکیشنز کے ذریعے بچوں پر نظر رکھ سکتے ہیں جن کے استعمال سے بچوں کی تربیت خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
mSpy
جدید دور میں یہ ایپ آپ کے کمپیوٹر سے لے کر موبائل تک پر نظر رکھ سکتی ہے۔ یہ ایپ موبائل فون اور کمپیوٹر میں موجود میسجز، ای میل سمیت کئی چیزوں پر نظر رکھ سکتی ہے، جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کسی بھی غیر اخلاقی یا خطرناک میسجز یا ویڈیو اور تصاویر کو فوری پہچان جاتی ہے۔ آپ کا بیٹا کیا دیکھ رہا ہے، کس سے باتیں کر رہا ہے اور کیا کر رہا ہے، یہ سب یہ ایپ باآسانی بتا سکتی ہے۔
img
Net Nanny Family Protect Pass
یہ دراصل کوئی ایپ نہیں بلکہ ایک سافٹ وئیر ہے، جس کی مدد سے والدین اپنے بچے پر نہ صرف نظر رکھ سکتے ہیں بلکہ اسے چند خطرناک ویب سائٹس اور پیجز سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ موبائل فون، میک، اینڈرائیڈ، کمپیوٹرز میں یہ سافٹ وئیر انسٹال کیا جا سکتا ہے جس کی مدد سے بچوں پر نظر تو رکھی جا ہی سکتی ہے جبکہ ان پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔ اس سافٹ وئیر پر آپ کو اپنی پروفائل بنانی ہوتی ہے، جس کی مدد سے آپ لاگ ان کرتے ہیں اور پھر ہر ایک بچے پر الگ طرح سے نظر رکھ سکتے ہیں۔ یعنی ہر عمر کے بچے پر اسی کی عمر کے مطابق پابندی اور سیٹنگ کر سکتے ہیں۔
MamaBear
یہ ایپلیکیشن بھی اپنے منفرد فیچرز اور بہترین کارکردگی کی بدولت مقبول ہے۔ اس ایپ کی مدد سے والدین بچوں کی نقل و حرکت، کیا کر رہے ہیں اور تنبیہہ سمیت کئی معاملات پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب اس ایپلیکیشن کی مدد سے آپ کا بچہ کیا چیز اپلوڈ کر رہا ہے، کس پوسٹ پر ردعمل دے رہا ہے اور کس سے بات کر رہا ہے، آپ کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے معلوم ہو سکتا ہے۔ جبکہ بچہ کسی کو تنگ کر رہا ہے، یا بد زبانی کر رہا ہے اس بارے میں بھی معلوم ہو سکتا ہے۔ 2017 میں اس ایپلیکیشن کو بہترن کارکردگی پر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
img
YouTube Kids
یوٹیوب پر موجود ایک ایسا فیچر جس کی مدد سے آپ اپنے بچے کو صرف وہی دکھائیں گے جو آپ دکھانا چاہتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کے بچوں تک غیر اخلاقی ویڈیوز، لنکز اور ایڈز کی رسائی کو روکتا ہے۔ جبکہ بچہ کون سی ویڈیوز کو دیکھ رہا ہے، اس سب کی جانچ بھی آپ کر سکتے ہیں، ساتھ ہی اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ مطمئن ہوسکتے ہیں کہ آپ کے بچے کے ہاتھ میں محفوظ چیز ہی ہے۔
Total Views: 3413

Reviews & Comments