بیٹری جلدی ختم کیوں ہو جاتی ہے؟ جانیے فون چارج کرتے وقت ان 5 غلطیوں کے بارے میں اکثر لوگ کرتے ہیں

img
اکثر موبائل فون کا استعمال کرتے وقت انسان ڈر جاتا ہے کہیں چارجر خراب نہ ہو جائے، لیکن آج آپ کو بتائیں گے کہ موبائل فون چارج کرتے وقت آپ کو کیا مشکل پیش آ سکتی ہے۔ اگر آپ بھی اپنے موبائل فون کو استعمال کرتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں، تو آپ کا موبائل بھی خطرے میں ہو سکتا ہے۔
جب کبھی موبائل فون خریدتے ہیں، تو اسی کے ساتھ چارجر بھی دیا جاتا ہے، جو کہ آریجنل چارجر ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہ آریجنل چارجر خراب ہو جائے، تو پھر صارف دیگر چارجرز ک طرف متوجہ ہوتا ہے۔
یہی دو نمبر چارجرز آپ کے موبائل فون کو خراب کر سکتے ہیں۔ دو نمبر چارجر، کیبل آپ کے موبائل فون کی چارجنگ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
img
اگر آپ بھی موبائل فون کو رات بھر چارجنگ کے لیے چھوڑ دیتے ہیں، تو رُک جائیے کیونکہ یہ آپ کے موبائل فون کو آگے چل کر خراب کر سکتا ہے۔
کیونکہ جب رات ہی کو موبائل فون چارج ہو جائے اور چارجر لگا رہے تو اس طرح بیٹری کی لائف ٹائم بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب یہ بھی ایک اہم پوائنٹ ہے کہ صارف موبائل فون کو اکثر اُس وقت چارج کرتے ہیں، جب بیٹری ختم ہونے والی ہوتی ہے۔
اسی طرح اگر آپ اپنے موبائل فون کا چارجر سوکٹ میں لگے رہنے دیتے ہیں، تو یہ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے، جس کے باعث آپ کے موبائل فون کی بیٹری متاثر ہو سکتی ہے۔
img
ایک اور آخری وجہ یہ ہے کہ جب کبھی موبائل فون چارج ہو رہا ہوتا ہے، تو صارف اسی دوران موبائل فون کو استعمال بھی کر رہے ہوتے ہیں، جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور نہ صرف حادثے کا سبب بن سکتا ہے بلکہ صارف کے موبائل فون کی بیٹری ٹائم کو بھی کم کر دیتا ہے، جبکہ بیٹری بھی کمزور ہو سکتی ہے۔
Total Views: 3222

Reviews & Comments