غلطی سے ڈیلیٹ میسج کو واپس کیسے حاصل کریں؟ واٹس ایپ کا وہ خفیہ فیچر جس کی مدد سے آپ بھی بچ سکتے ہیں

img
اکثر صارفین موبائل فون پر واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھتے ہیں کہ کوئی ایسا میسج نہ چلا جائے جو بعدازاں ان کے لیے مشکل کھڑی کر دے۔ لیکن آج آپ کی اس مشکل کو بھی آسان بنانے کے لیے ایک ایسے ہی فیچر کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اگرچہ مختلف ہے، مگر پُر اثر ضرور ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے آئے روز کوئی ایسا فیچر ضرور متعارف کرایا جاتا ہے، جو کہ صارفین کی آسانی کا باعث بنے۔
img
ایک ایسا ہی فیچر سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں صارفین اب ڈیلیٹ شدہ میسج کو دوبارہ ان ڈو کر سکتے ہیں۔
اکثر اوقات جب آپ جلد بازی میں کوئی میسج ڈیلیٹ کرتے ہیں، تو اسی دوران ڈیلیٹ فار ایوری ون کے بجائے ڈیلیٹ فار می کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ میسج صرف آپ کے پاس سی ہی ڈیلیٹ ہوتا ہے، لیکن اب صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ نے حل نکال ہی لیا ہے۔
img
واٹس ایپ کی جانب سے ان ڈو کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت آپ کا ڈیلیٹ فار می والا آپشن واپس نے ریورس ہو پائے گا۔ جس کی مدد سے آپ میسج کو واپس ڈیلیٹ فار ایوری ون کر سکتے ہیں۔
جیسے ہی آپ میسج ڈیلیٹ فار می کریں گے تو ساتھ ہی نیچے کی طرف ایک نوٹیفیکیشن آئے گا، جو بتائے گا کہ آپ اس عمل کو ان ڈو کر سکتے ہیں، ان ڈو پر کلک کر کے آپ کا ڈیلیٹ فار می میسج واپس سے نظر آ جائے گا، جس کے بعد آپ ڈیلیٹ فار ایوری ون کر دیں۔
Total Views: 2516

Reviews & Comments