ویوو نے رنگ تبدیل کرنے والے گلاس اور بہترین کیمرہ فیچرز کے ساتھ V25 5G اور V25e پاکستان میں متعارف کروا دیے

img
ویوو نے آج اپنے جدید ترین سمارٹ فونز کی Vسیریز میں دو نئے سمارٹ فونز 5G V25اور V25eمتعارف کروائے ہیں ۔ V23 سیریز کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ویوو کے ان نئے سمارٹ فونز نے انڈسڑی میں ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھا دی ہے 5G V25اور V25e کے لیے ویوو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ملک کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کے ساتھ V25 سیریز کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے شراکت داری جاری رکھی ہے۔
اس موقع پر بابر اعظم نے ویوو اور اس کے جدید ترین 5G V25اور V25e کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے عالمی سمارٹ فون برانڈ ویوو کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھنے پر خوشی ہے کیونکہ یہ پاکستان کے نوجوانوں کا پسندیدہ برانڈ ہے۔ میں ویوو کے سمارٹ فونز کے ڈیزائن اور ان کی حیرت انگیز کیمرہ ٹیکنالوجی کا بہت بڑا مداح ہوں اور نئی ویوو V25 سیریز کی لانچ پر بہت پرجوش ہوں۔"
ویوو کے سمارٹ فونز میں شامل ہونے والے ان نئے فونز 5G V25اور V25e کی منفرد خصوصیات میں ان سمارٹ فونز کا دلکش، نفیس پر جدید ڈیزائن، کیمرے کے حیران کن فیچرز، طاقتور کارکردگی اور پہلے سے کئی بہتر سہولیات شامل ہیں۔
V25 5Gاور V25e دونوں سمارٹ فونز کو رنگ تبدیل کرنے والی گلاس بیک کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ماڈرن ٹیکنالوجی کی وجہ سے جیسے ہی فون کو الٹرا وائلٹ یا سورج کی روشنی میں لے جایا جاتاہے تو یہ اپنا رنگ تبدیل کرلیتا ہے۔ اس جدید فیچر، Fluorite AG Glass اور فلیٹ فریم کے ساتھ دیدہ زیب ٹو سٹیپ ڈیزائن نے ان سمارٹ فونز کی مجموعی دلکشی اور نفاست کو اور بھی جاذب نظر بنا دیا ہے۔
img
اس موقع پر پاکستان میں ویوو کے پراڈکٹ ڈائریکٹر اولیور کا کہنا تھا کہ "ہمارا مقصد جدت، نئی ٹیکنالوجی اور نئے دور کے ڈیزائن کو یکجا کر کے ایسے بہتر ین سمارٹ فونز تخلیق کرنا ہے کہ جو دور حاضر کے صارفین کی انفرادیت اور عکس بند کیے گئے فریمز کی صورت میں شخصیت کے منفرد اظہار کو برقرار رکھ سکیں۔ ویوو کی حاصل کی گئی جدت اور سالہا سال کی تحقیق کے بعد تیار کی گئی V25 سیریز میں یہ سب خصوصیات ایک ساتھ موجود ہیں۔ رنگ تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی سے کیمرے کی بے مثال صلاحیتوں تک 5G V25اور V25e کی تخلیق کے وقت اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے کہ ان فونز کا لائٹ ویٹ اور دلکش ڈیزائن صارفین کے معیار زندگی کو بہترسے بہتر بناسکے۔ "
V25 سیریز کو کیمرہ کی حیران کن صلا حیتوں اور امیجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ V25 5G اور V25e کو 64MP OIS Ultra-Sensing ریئر کیمرہ سے آراستہ کیا گیا ہے جس سے کم رو شنی والے مناظر کو بھی کمال خوبصورتی کے ساتھ عکس بند کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ریئر کیمرہ سسٹم میں Hybrid Image Stabilization جیسا جدید فیچر بھی موجود ہے جو) Optical Image Stabilization (OISاور Electronic Image Stabilization (EIS)کی خصوصیات سے مل کر صارفین کے لیے بہترین ڈیٹیلز کے ساتھ شاندار ویڈیو ریکارڈنگ کو ممکن بناتا ہے۔ نیز V25 میں Bokeh Flare Portraitکا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو رات میں فوٹوگرافی کے تجربے میں روشنی بھر دیتا ہے۔
img
مزید برآں اگر سیلفی کھینچنے کے تجربے کی بات کی جائے تو ان دونوں سمارٹ فونز کا فرنٹ کیمرہ مارکیٹ میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ V25 5G میں 50MP AF HD Portrait فرنٹ کیمرہ جبکہ V25eمیں 32MP FF فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے جن کے ذریعے صارفین کبھی بھی، کہیں بھی حقیقت کے قریب ترشفاف اور سٹیبل تصاویر کی صورت میں شاہکار تخلیق کر سکتے ہیں ۔ دونوں ڈیوائسز کے فرنٹ کیمرہ میں Natural Portrait اور face beautification کی آپشنز کی طرح انتہائی جدید ترین فیچرز موجو د ہیں جن کی مد د سے صارفین خوبصورت اور اعلیٰ معیار کی سیلفیز کھینچ سکتے ہیں۔
img
ٹیکنالوجی کے خو اہش مند ، سٹائل کی چاہ رکھنے والے ، ٹرینڈ سیٹرز اور فوٹوگرافی کا شوق رکھنے والے صارفین کے لیے5G V25اور V25e بلاشبہ بہتر ین انتخاب ہے۔موبائل کے بلا تعطل استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ان سمارٹ فونز میں4500mAhکی بڑی بیٹری کے ساتھ 44W فلیش چارج کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔ نیز دونوں سمارٹ فونز کو Double Exposure ، Dual-View Video اور 90Hz Ultra Vision Screen کی طرح پہلے سے کئی درجہ بہتر ہارڈویئر اور دیگر جدید فیچرز سے مزین کیا گیا ہے جس سے یہ سمارٹ فونز بلاشبہ بے مثال کارکردگی کے حوالے سے اس وقت انڈسٹری کے بہترین فونز ہیں ۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو V25 5G 10 جنوری 2023 سے پاکستان بھر میں تین خوبصورت رنگوں ایکوامیرین بلیو، سنرائز گولڈ اور ڈائمنڈ بلیک میں صرف 109،999 روپے کی قیمت میں خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔جبکہ ویوو V25e 14 جنوری 2023 سے دو شاندار رنگوں سنرائز گولڈ اور ڈائمنڈ بلیک میں 79،999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔
ویوو کی جانب سے 5G V25اور V25e کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کے یہ نئے فونز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
فونز کی مکمل معلومات ان لنکس پر ملاحظہ فرمائیں:
https://www.vivo.com/pk/products/v25-5g
https://www.vivo.com/pk/products/v25e
Total Views: 2543

Reviews & Comments