رنگ تبدیل کرنے والے منفرد فیچر کے ساتھ ویوو V25 5G اب پاکستان میں دستیاب

img
عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی ویوو نے حال ہی میں اپنی مشہور زمانہ Vسیریز کا نیا سمارٹ فون V25 5G متعارف کروایا ہے جو آج، 10 جنوری 2023 سے پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
ویوو V25 5G صارفین کو جدید رنگ تبدیل کرنے والے فلورائٹ AG گلاس کے ساتھ ایک دلکش اور جادوئی ڈیزائن پیش کرتا ہے۔ مزید یہ سمارٹ فون اپنے 64MP OIS Bokeh Flare Portrait اور50MP AF HD پورٹریٹ فرنٹ کیمرہ کے ساتھ اعلیٰ فوٹوگرافی کی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔
اس سمارٹ فون کو رنگ تبدیل کرنے والی گلاس بیک کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے جس کی وجہ سے فون کو سورج کی روشنی میں لے جانے پر یہ اپنا رنگ تبدیل کرلیتا ہے۔ مزیدV25 5G میں موجود فلیٹ فریم کے ساتھ دیدہ زیب ٹوسٹیپ ڈیزائن اس سمارٹ فون کی مجموعی نفاست کو اور بھی جاذب نظر بنا دیا ہے۔
ویووV25 5Gکو 64MP OIS Bokeh Flare Portrait ریئر کیمر ہ اور 50MP AF HD Portrait فرنٹ کیمرہ سے آراستہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کبھی بھی، کہیں بھی حقیقت کے قریب ترشفاف اور سٹیبل تصاویر کی صورت میں شاہکار تخلیق کر سکتے ہیں۔
img
نیز موبائل کے بلا تعطل استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اس سمارٹ فون میں4500mAhکی بڑی بیٹری کے ساتھ 44W فلیش چارج کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
قیمت اور دستیابی
ویوو V25 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V25 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں
https://www.vivo.com/pk/products/v25-5g
Total Views: 1854

Reviews & Comments