ویوو نے اورہ لائٹ پوٹریٹ فیچر کے ساتھ نیا دلکش سمارٹ فون V27e پاکستان میں متعارف کروا دیا

img
دنیا میں صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو نے اپنی مشہور زمانہ Vسیریز میں اضافہ کرتے ہوئےکیمرہ کی طاقتور خصوصیا ت کے ساتھ اپنا جدید اور دلکش سمارٹ فون V27eپاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔

ویوو نے اپنے جدید ترین سمارٹ فون کی لانچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ اپنی شراکت داری کو جاری رکھا ہے۔ نامور کرکٹر V27e کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ویوو کی نمائندگی کرتے رہیں گے، جس سے کھلاڑی، برانڈ اور ملک کے نوجوانوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

دیدہ زیب ڈیزائن کے حامل اس سمارٹ فون کو 64 میگا پکسل OIS Ultra-Sensing کیمرہ کے ساتھ 120 ہرٹز AMOLEDڈسپلے ، 66Wفلیش چارج ، 8GB+8GBایکسٹنڈڈ ریم اور اورہ لائٹ پوٹریٹ کے جدید فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔
img
ویوو V27e کے بارے میں ویوو پاکستان کے پروڈکٹ ڈائیریکٹر، اولیور شن کا کہنا ہے کہ " اپنے پر کشش ڈیزائن اور کیمرہ کی بےمثال خصوصیات کے ساتھ V27e صارفین کو موبائل کے استعمال کا پر لطف تجر بہ فراہم کرے گا اور وہ اس کے ذریعے اپنی زندگی کے یادگار لمحات کو مسحور کن جمالیاتی حسن کے ساتھ محفوظ کر سکیں گے۔ ویوو ہمیشہ سے سمارٹ فونز کو نئی سے نئی جدت اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے تاکہ وہ صارفین کی ضروریات اور اعتماد پر پورا اتر سکے۔ "

بہتر ین ریئر کیمرہ سسٹم جو Glowing پوٹریٹز کو یقینی بناتا ہے
ویوو V27eکی بیک پر موجود 64 میگا پکسل OIS Ultra-Sensing کیمرہ زیادہ ایکسپوژر دیتا ہے نیز اس میں روشنی کے حصول کی صلاحیت 6گنا زیادہ ہے جس کی بدولت اس سے کم روشنی والے ماحول میں بھی کامیابی کے ساتھ دوسروں سے کہیں درجہ بہتر اور سٹیبل تصاویر کھینچی جا سکتی ہیں۔
img
بہترین ریئر کیمرہ کے ساتھ اس سمارٹ فون میں 32میگا پکسل کا ایچ ڈی سیلفی کیمر ہ بھی موجو دہے تاکہ صارفین پوسٹر جیسے معیار کی اعلیٰ اور شفاف ترین سیلفیز کھینچ سکیں۔ علاوہ ازیں اس کے بے مثال کیمرہ کو Aura Light Portraitجیسے جدید فیچر سے آراستہ کیا گیا جس کے ذریعے حیران کن حد تک خوبصورت پوٹریٹز بنائی جا سکتی ہیں ۔

با آسانی روشن ویڈیوز ریکارڈنگ کرنا اب ممکن
ویوو V27eسے دوسرے سمارٹ فونز کی نسبت زیاد ہ روشن ، زیادہ ڈائنامک اورحقیقت کے قریب تر ویڈیوز ریکارڈ کی جاسکتی ہیں کیونکہ اس کاHybrid Image Stabilization (OIS+EIS)مکینز م 10,000ٹائم فی سیکنڈ تک سٹیبلا ئزین کمپیو ٹیشن کی کارکردگی دکھاتا ہے جس سے صارفین پہلے سے کہیں زیاد ہ شفاف ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ نیزاس سمارٹ فون کو مزید جدتوں سے آراستہ کرتے ہوئے اس میں Vlog Movie Creatorجیسے اچھوتے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

شاندار سکرین اور دلفریب ڈیزائن
ویوو صارفین کےلیے سمارٹ فون کی سکرین دیکھنے کے تجربے کو بہتر سے بہترین بنانے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ویوو V27eکو 6.62 انچ2.5ڈی سکرین سے آراستہ کیا گیا ہے جو صارفین کو پرلطف ویژوول ایکسپرینس فراہم کرتی ہیں۔ 2.5 ڈی سکرین کا معیار اور شفافیت بالکل سینما جیسی ہے۔

اس سما رٹ فون کے 120 ہرٹز AMOLEDڈسپلے کے ساتھ صارفین کو اعلیٰ ترین معیار کا ویژوول ایکسپرینس حاصل ہوتا ہے۔
img
ویوو V27e کے دیدہ زیب فلیٹ فریم کے ساتھ یہ سمارٹ فون نہ صرف گرفت میں انتہائی آرامدہ ہے بلکہ خوبصورتی اور نفاست میں بھی یہ اپنی مثال آپ ہے۔ اسے قدرت کے دلفریب رنگوں میں تیار کیا گیا ہے۔مختصریہ کہ اس کا ڈیزائن سادگی ،تخلیقی حسن اور نفاست کا شاہکار ہے۔

بہترین کارکردگی
چونکہ ایسے صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضا فہ ہورہا ہے جو بہترین کارکر دگی کے ساتھ انرجی ایفیشنٹ سمارٹ فونز خریدنا چاہتے ہیں ، ویوو V27eکو 4600mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ ویوو کی جانب سے خود سے تیار کرد ہ 66W فلیش چاج ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے جس یہ سمارٹ فون صرف 19منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو جاتاہے۔

مزید برآں V27eمیں 8GB+8GB ایکسٹنڈ ڈ ریم اور 256GB روم موجود ہے جس کے ساتھ مختلف ایپس کو بنا رکاوٹ چلانے اور ڈیٹا کو باآسانی سٹور کرنا بے حد آسان ہے۔

قیمت اور دستیابی
ویوو V27eدو خو بصورت رنگوں Lavender PurpleاورGlory Blackمیں 119،999 روپے کی قیمت پر پاکستان بھر میں پری بکنگ کے لیے دستیاب ہےاور 30مئی 2023سے اس کی فروخت کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

ویوو V27e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V27e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/v27e
Total Views: 1466

Reviews & Comments