Oppo کے نئے موبائل فون OPPO A57 اپنی منفرد خصوصیات اور خوبصورت ڈیزائن کی بدولت صارفین کے دل جیت لیے ہیں- حال ہی میں پاکستان میں متعارف کروائے جانے والے اس موبائل فون کی قیمت 24899 روپے مقرر کی گئی ہے- Oppo اپنے موبائل فون کیمرے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے- اور یہی خصوصیت Oppo نے اپنے اس نئے موبائل فون OPPO A57 میں بھی برقرار رکھی ہے- اس موبائل فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا حامل ہے- اس کے علاوہ اس فون میں 3 جی بی ریم٬ 32 جی بی روم اور Octa core پروسیسر بھی نصب ہیں- |