صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پاکستان میں سال 2017 کی پہلی دو سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ فروخت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ تحقیقی ادارے جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیقی کے مطابق ہمیشہ سے جدت کے لئے کوشاں اسمارٹ فون برانڈ اوپو اب پاکستان کی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس بات کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے سامنے کیا گیا۔ صف اول کی مارکیٹ ریسرچ ایجنسی جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق جولائی 2017 میں اوپو A57اور اوپو A37 اسمارٹ فون پاکستانی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں اینڈرائڈ سے چلنے والے سب سے مقبول پانچ اسمارٹ فونز کی فہرست میں موجود رہے۔ اس سے اوپو R11اور اوپو A57کی عالمی کامیابی نظر آتی ہے۔ خودمختار تحقیقی ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ٹیکنالوجی مارکیٹ ریسرچ کے مطابق جولائی 2017 کے دوران دنیا میں سب سے مقبول اینڈرائڈ فونز کی فہرست میں دو پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
|