ویوو نے پاکستان میں اپنی وائی سیریز کا نیا کم قیمت سمارٹ فون وائے 11 متعارف کروا دیا

ویوو کے وائے سیریز سمارٹ فونز نوجوان نسل کے لیے بہترین فیچرز اور اپنی قیمت کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ اب کمپنی نے اس سیریز میں ایک اور بہترین فون وائے 11 (Y11)کا اضافہ کیا ہے جو 5000 ملی ایمپیئر آور کی بڑی بیٹری سے مزین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دلکش اور خوبصورت ڈیزائن کا حامل بھی ہے۔
 


وائے 11 میں ایک 6.35 انچ کا ہالو فل ویو ڈسپلے نصب ہے جس کے بیزل بہت ہی کم ہیں اور یہ بلکل فلیگ شپ فون جیسی سکرین کا حامل ہے۔ فون کے ڈیزائن کے لیے قیمتی پتھروں سے خیال مستعار لیا گیا ہے اور اسکے رنگوں کا امتزاج اور چمک بالکل ایسے ہی ہے جیسے نیلگوں پانیوں اورسرخ پتھروں کا عکس دکھائی دے۔

ویوو کے اس نئے فون میں پشت پر ڈوؐل کیمرہ نصب ہے جس میں مرکزی کیمرہ 13میگا پکزل جب کہ تصویر میں مزید بہتری لانے کے ساتھ 2 میگا پکزل کا ڈیپتھ کیمرہ بھی موجود ہے۔ اس ڈوؐل کیمرہ کے ساتھ آپ نہ صرف خوبصورت پورٹریٹس لے سکتے ہیں بلکہ روز مرہ کی تمام تصاویر بھی دن ہو یا رات باآسانی اتاری جاسکتی ہیں۔

سامنے کی جانب اس فون میں 8 میگا پکزل کا کیمرہ نصب ہے، جس میں ویوو کا نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ فیس بیوٹی سسٹم موجود ہے جو کہ آپ کی تمام تر سیلفیز میں چہرے کے خدوخال کو بہتر بنا دیا ہے۔

ویوو کے اس نئے فون کی سب سے خاص بات اس کی بڑی 5000 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری ہے، جس میں ویوو کی بہترین پاور میجمنٹ سسٹم کی سہولت کے ساتھ اسکی عمر میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ آپ ایک چارج کے بعد دنوں تک اسے استعمال کرسکیں۔
 


وائے 11 میں کوالکام سنیپ ڈریگن کا 12 نینو میٹر پر مبنی اکٹا کور پراسیسر لگایا گیا ہے جسکی کلاک سپیڈ 1.95 گیگا ہرٹز ہے۔ اسکے ساتھ ہی ساتھ فون میں 3 گیگا بائیٹ ریم اور 32 گیگا بائیٹ سٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ فون کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس میں اینڈرائیڈ 9 پر مبنی فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 9.1 استعمال کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کے معیار کے حوالے سے بھی یہ فون فلیگ شپ سے کس طور کم نہیں۔ فون میں نہ صرف پشت پر فنگر پرنٹ سکینر نصب ہے۔ بلکہ اسکا فیس ان لاکنگ سسٹم محفوظ اور تیز تر ان لاکنگ فراہم کرتا ہے۔
 


قیمت اور دستیابی:
ویوو وائے 11آج سے پاکستان بھر میں 23,999 کی بہترین قیمت میں دستیاب ہے۔ یہ سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور زونگ صارفین کے لیے فون کے ساتھ مفت موبائل انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون دو بہترین رنگوں Mineral Blue اور Agate Red میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

Reviews & Comments

Language:    
The Vivo Y-series smartphones are targeted at the young audience, looking for the latest features at the most affordable prices. The Vivo Y11 is the latest addition to the series that brings a massive 5000mAh battery with a sleek and snazzy design.