اسمارٹ فون کو کم وقت میں زیادہ چارج کیسے کریں؟

عموماً ایسا ہوتا ہے کہ جب ہمیں کہیں جانا ہوتا ہے تو اچانک خیال آتا ہے کہ ہمارے اسمارٹ فون کی بیٹری تو ختم ہونے کے قریب ہے- ایسے میں فون چارج پر لگا کر چارجنگ مکمل ہونے کا انتظار کرنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہوتا ہے-

img


لیکن ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس کے ذریعہ آپ اس مخصوص صورتحال میں بھی تھوڑی سی دیر بہت زیادہ بیٹری چارج کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے-

یہ طریقہ انتہائی آسان ہے٬ پہلی بات تو یہ کہ موبائل کی جلدی چارجنگ کے لیے اصلی کیبل اور چارجر استعمال کریں-

دوسری اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ موبائل فون کو چارجنگ پر لگانے سے قبل اس میں ائیر پلین موڈ آن کردیں- اس طرح چارجنگ کے دوران کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفکیشنز وغیرہ کے لیے اپنی توانائی خرچ نہیں کرنا پڑے گی اور آپ کا موبائل تیزی سے چارج ہونے لگے گا-

img


تاہم اتنا ضرور ہوگا کہ چارجنگ کے تمام عرصے کے دوران آپ کسی قسم کی کال٬ میسجز اور نوٹیفیکشن وغیرہ وصول کرنے سے قاصر ہوں- مگر یہ صرف 15 سے 20 منٹ کا سودا ہے کیونکہ اس مختصر وقت میں آپ اطمینان بخش بیٹری چارج کرچکے ہوں گے-

Total Views: 6253

Reviews & Comments