جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ حیران کن حد تک خوبصورت ڈیزائن ، بے مثال کارکر دگی اور پہلے سے کہیں بہتر فیچرز کے ساتھY100 حقیقتا ً ایک شاہکار ہے ۔ Y100 سمارٹ فون کے لیے ویوو نے پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکارہ دُرفشاں سلیم کے ساتھ ایمبیسڈر کی حیثیت سے شراکت داری بھی کی ہے۔

img

ویوو Y100 کی منفرد خصوصیا ت میں اس سمارٹ فون کا دلکش Ultra Slim Bodyکے ساتھ جدید Color Changing Design ، تیز ترین چارجینگ کے لیے 80W FlashCharge ٹیکنالوجی، 120Hz AMOLED Display، اور 50MP AF Camera کے حیران کن فیچرز شامل ہیں۔ اس سمارٹ فون میں موجود سہولیات اسے نہ صرف دیکھنے میں دلکش بلکہ استعمال میں بھی بہت طاقتور بنادیتی ہیں۔

ویوو Y100 پاکستان میں Breeze GreenاورCrystal Black جیسے دو دلکش رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔ Breeze Green رنگ کی خاصیت اس میں موجود Color Changing Design میں ہے جو UV Light کے اندر اپنے ہلکے سبز رنگ کو گہرے سبز رنگ میں تبدیل کرلیتا ہے۔جبکہ Crystal Black رنگ بہت ہی دلکش اور نفیس لگتا ہے۔

img

ویوو Y100 ملٹی ٹاسکنگ کے بہترین اورتیز ترین تجربے کے لیے 8GB+8GB Extended RAMاور 256GB کی بڑی سٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ نیز اس میں موجود 5000mAh کی بڑی بیٹری 80W FlashCharge کے ساتھ محض 30 منٹ میں 80 فیصد چارج ہو جاتی ہے۔

علاوہ ازیں، اس سمارٹ فون میں موجود ڈوئل سٹیریو سپیکر 300 فیصد تک والیوم فراہم کرتا ہے، جو ایک واضح اور طاقتور آواز کے ساتھ مثال آڈیو ویژول تجربہ مہیا کرتا ہے۔ مزید برآں، 1800-nits Peak Brightness کے ساتھ ویوو Y100کا 120Hz AMOLED Display سکرین دیکھنے کے تجربے کو بھی پرلطف بنادیتا ہے۔

img

دلکش ڈیزائن اور طاقتور پرفارمینس کے برعکس، ویوو Y100 میں اعلیٰ ترین کیمر ہ سسٹم بھی موجود ہے۔ 50MP AF Camera کے ذریعے ویوو Y100 اپ کو خوبصورت رنگوں میں حقیقت کے قریب تر اور آنکھوں کو خیرہ کرنے دینے والی تصاویر لینے کی صلاحیت دیتا ہے ۔ اس میں موجود منفرد ایفیکٹس اور پوٹریٹ سٹائلز صارفین کو حیران کن حد تک خوبصورت، پرکشش اور شفاف پوٹریٹس بنانے کے قابل بنادیتے ہیں۔ اس کے علاوہ Photo Border فیچر کے ذریعے آپ کھینچی ہوئی تصویر کو تخلیقی رنگ دے کر دلچسپ بنا سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حا صل کر سکتے ہیں۔

قیمت اور دستیابی

ویوو کا نیا Y100 سمارٹ فون میں پاکستان بھر میں 59،999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 2 مئی 2024 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔

ویوو Y100 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y100 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔


مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں:
https://www.vivo.com/pk/products/y100-4g

Total Views: 4024

Reviews & Comments