جے بی ایس اور مرکنٹائل کا اشتراک، اب پاکستانی کاروباری اداروں کے لئے ایپل مصنوعات کی فراہمی
| کراچی، پاکستان (21 ستمبر 2026) جعفر بزنس سسٹمز اور مرکنٹائل کی جانب سے ایک اہم اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے کاروباری اداروں کے لئے ایپل کی اصل مصنوعات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ اداروں کو مقامی معاونت کے ساتھ ایپل کی مصنوعات اپنانے کا موقع فراہم کرکے یہ شراکت داری اے آئی سے ہم آہنگ اداروں کی تشکیل میں کردار ادا کرے گی اور پاکستان کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کو فروغ دے گی۔ ![]() مرکنٹائل کے ادارہ جاتی صارفین کے لئے ترجیحی شراکت دار کی حیثیت سے جے بی ایس اپنے کمپیوٹنگ کے شعبے میں ایپل کی مصنوعات شامل کرے گا، جس کے نتیجے میں اس کی پیشکش کا دائرہ ڈیٹا مراکز اور بنیادی ڈھانچے سے بڑھ کر دفتری اور ہاتھ میں استعمال ہونے والے آلات تک وسیع ہو جائے گا۔ یہ شراکت داری صرف آلات کی فراہمی تک محدود نہیں ہوگی بلکہ پاکستانی اداروں کو عالمی معیار کی دفتری ٹیکنالوجی اپنانے، اسے منظم کرنے اور اس کے لئے معاونت حاصل کرنے کا ایک منظم راستہ فراہم کرے گی تاکہ اسے ان کے موجودہ دفتری اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے ماحول میں مؤثر طور پر شامل کیا جا سکے۔ اس شراکت داری کے نتیجے میں ادارےصرف مصنوعات کی خریداری تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ بعدازاں بھی جے بی ایس کی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔ ان خدمات میں آلات کی تنصیب، انتظام، مسلسل معاونت اور ایپل کے آلات سے متعلق تمام سہولیات شامل ہوں گی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جے بی ایس کی مصنوعات اور خدمات کے دائرے میں موبائل آلات بھی شامل کئے جا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے روزمرہ استعمال ہونے والے آلات کو ان کے پیچھے موجود وسیع تر ٹیکنالوجی کے نظام سے مربوط کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پیشکش میں ایپل بزنس، خودکار ڈیوائس اندراج،منظم ایپل اکاؤنٹس، آلات کے انتظام سے متعلق رہنمائی اور مرکنٹائل اور مرکنٹائل کیئر کے ذریعے وارنٹی اور بعد از فروخت خدمات تک رسائی شامل ہوگی۔ ![]() عوامل اس وقت خاص اہمیت رکھتے ہیں جب ادارے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہوں۔ اس شراکت داری کے ضمن میں جے بی ایس کے چیف ایگزیکٹو افسر وقار الاسلام کا کہنا ہے: “جیسے جیسے اے آئی کے ڈیٹا مراکز ترقی کر رہے ہیں اور ذہانت روزمرہ استعمال ہونے والے آلات کے قریب آ رہی ہے، جے بی ایس اپنی کمپیوٹنگ خدمات کو مکمل کرتے ہوئے ڈیٹا مراکز اور بنیادی ٹیکنالوجی سے آگے بڑھ کر ان آلات تک پہنچ رہا ہے جو لوگ روزانہ استعمال کرتے ہیں۔پاکستان نے اے آئی کو قومی ترجیح قرار دیا ہے اور اے آئی کو اپنے نظام کا بنیادی حصہ بنانے والے اداروں کو صرف ماڈلز ہی نہیں بلکہ محفوظ بنیادی ڈھانچے،منظم آلات، تربیت یافتہ افراد اور ٹیکنالوجی تک ضابطہ کار کے تحت رسائی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ونڈوز نظام پر ہماری مضبوط موجودگی اور اب مرکنٹائل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایپل کے نظام کو شامل کرنے سے یہ شراکت داری صارفین کو ونڈوز اور ایپل دونوں سسٹمز کے لئے ایک قابلِ اعتماد ذریعہ فراہم کرتی ہے۔ بنیادی ٹیکنالوجی اور کاروباری اداروں کے لئے تیار کردہ سافٹ ویئر سے لے کر اے آئی پر مبنی حل تک یہ وسیع تر نظام ہمیں صارفین کی ٹیکنالوجی سے متعلق ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ![]() آلات، بنیادی ٹیکنالوجی اور ذہانت کو آپس میں مربوط کرکے ہم پاکستان میں آئی سے ہم آہنگ اداروں کی تشکیل میں مدد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مرکنٹائل کے پاکستان میں چیف ایگزیکٹو افسر اور ایس وی پی نعمان درانی نے کہا: “مرکنٹائل پاکستان میں ایپل کی مصنوعات تک مجاز رسائی، خدمات پر اعتماد اور کاروباری اداروں میں ایپل مصنوعات کے استعمال کو مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ جے بی ایس کو اپنے کاروباری شراکت دار کے طور پر شامل کرکے ہم مرکنٹائل کے مجاز ایپل نظام کو جے بی ایس کے پیچیدہ کاروباری ٹیکنالوجی کے ماحول میں کام کرنے کے تجربے کے ساتھ یکجا کر رہے ہیں۔ ہم مل کر اداروں کو زیادہ اعتماد کے ساتھ ایپل کی مصنوعات اپنانے میں مدد فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔” کاروباری اداروں کے صارفین کے لئے یہ شراکت داری بڑے پیمانے پر ایپل کی ٹیکنالوجی اپنانے کے لئے ایک زیادہ منظم راستہ فراہم کرے گی جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ آلات کا انتظام، معاونت اور دیکھ بھال وقت کے ساتھ آسانی سے کی جا سکے۔پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اب تقریباً 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہیں اور اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی کاروباری اداروں کو بھی ان ہی جدید کاروباری ٹیکنالوجی کے ماحول تک رسائی حاصل ہو جو عالمی سطح پر ان کے حریف کاروباری ادارے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ شراکت داری کاروباری اداروں کو جدید دفتری اور موبائل آلات تک رسائی میں مدد دے گی، ساتھ ہی وہ بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکنالوجی بھی دستیاب رہے گی جس پر یہ ادارے انحصار کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کام کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیز کرنے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔ کچھ جعفر بزنس سسٹمز کے بارے میں:جعفر بزنس سسٹمز ایک کاروباری ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو اداروں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر انداز میں کام کرنے اور اعتماد کے ساتھ تبدیلی لانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے کے تجربے کے ساتھ جعفر بزنس سسٹمز پاکستان اور بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرتا ہے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پیچیدہ کاروباری مسائل کے حل تلاش کرتا ہے۔ اس کا طریقۂ کار کاروباری ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت، دنیا بھر کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور جدت کو عملی اور قابلِ پیمائش نتائج میں تبدیل کرنے پر توجہ کو یکجا کرتا ہے۔ کچھ مرکنٹائل کے بارے میں:مرکنٹائل پاکستان میں ایپل کی مجاز مصنوعات کا تقسیم کار اور خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ اپنےمستحکم نظام بشمول مرکنٹائل کیئر، کے ذریعے ایپل کی مصنوعات تک مجاز رسائی کے ساتھ وارنٹی اور فروخت کے بعد فراہم کی جانے والی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ |
Total Views: 9


