خراب چارجر کو زندہ کریں اور بجلی بچائیں۔۔ موبائل فون صارفین کے لیے وہ خفیہ طریقہ جو آپ کو بھی فائدہ دے سکتا ہے

img
اکثر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے صارفین بیٹری لائف کو دیکھ کر پریشان ضرور ہو جاتے ہیں، کیونکہ موبائل چارجر اکثر دھوکہ دے دیتا ہے۔
آج آپ کو ایک ایسا ہی طریقہ بتائیں گے، جس سے موبائل فون صارفین ٹوٹے ہوئے چارجر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
موبائل فون چارجر اکثر جوڑ سے ٹوٹ جاتا ہے، یا آدھا نکل جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ خطرہ ہوتا ہے، کہ کہیں ڈیٹا کیبل دو حصوں میں تقسیم ہی نہ ہو جائے۔
یہی وجہ ہے کہ اکثر موبائل فون صارفین دو چارجر خرید لیتے ہیں یا پھر ایک ہی چارجر کو بڑے احتیاط سے استعمال کرتے ہیں۔
img
اس سب میں صارفین کے لیے ایک ایسا طریقہ کار بھی مارکیٹ میں آیا ہے، جس نے سب کو حیران بھی کر دیا ہے، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کیسے ڈیٹا کیبل کی تار ایک حصے سے نکلنے والی تھی مگر اسے گھر میں موجود چیزوں سے جوڑ کر واپس قابل استعمال بنایا گیا۔
جب ایک حصے سے ڈیٹا کیبل کی تار نکلنا شروع ہو جائے تو ایسا چارجر موبائل کی چارجنگ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور چارجنگ بھی صحیح طرح نہیں ہو پاتی ہے یہاں تک کہ ہوتی ہی نہیں ہے۔ساتھ ہی بجلی بھی ضائع ہو رہی ہوتی ہے اور موبائل فون چارج ہونے کے بجائے چارجنگ گھٹتی رہتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایک صارف نے نیا طریقہ کار نکالا جو کہ پُر خطر بھی ہے، صارف نے ایک پلاسٹک کا اسٹرا لیا اور ساتھ ہی ماچس یا لائٹر بھی لیا۔
اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے بہت ہی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ یہ آگ کا معاملہ ہے۔جو حصہ نکلنے والا تھا وہاں اسٹرا کا تھوڑا سا حصہ کاٹ کر کچھ اس طرح لگایا کہ جوڑ اس اسٹرا کے بیچ میں آئے اور اس کے بعد اسٹرا پر ہلکی آگ لگائی گئی تاکہ آگ کی گرمی سے پلاسٹک نرم پڑ جائے۔
img
پگھل کر وہ پلاسٹک کچھ اس طرح جڑ جائے کہ نکلے نہیں، اس کے بعد دوبارہ چارجنگ کی، تو موبائل فون کی چارجنگ دوبارہ سے ہونا شروع ہو گئی۔
Total Views: 23052

Reviews & Comments