رئیل می کی جانب سے فاسٹسٹ چارجنگ فون رئیل می 7 پرو کے ساتھ 6 نئے پراڈکٹس متعارف

img
ٹرینڈ سیٹنگ ٹیکنا لوجی کمپنی، رئیل می نے 6 نئی پراڈکٹس لانچ کیں جن میں realme 7 Pro بھی شامل ہے، جو 65W چارجنگ کے ساتھ پاکستان میں سب سے تیز چارجنگ فون ہے۔ گرینڈ لانچ ایونٹ 2 نومبر 2020 کو رائل پام کنٹری کلب، لاہور میں منعقد ہوا۔ میڈیا برانڈز، مشہور شخصیات عمران عباس، علیزے شاہ، ، نمرہ خان، انعمتا قریشی اور ٹیک انڈسٹری کے مایانازناموں نے بھرپور جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ 65W سپر ڈارٹ چارج کے ساتھ رئیل می 7 پرو فون کو صرف 34 منٹ میں 100% پر چارج کرتا ہے۔ یہ ایک Qualcomm اسنیپ ڈریگن 720G اور 6.4 انچ (16.3 سینٹی میٹر) سپر AMOLED فل سکرین کے ساتھ آتا ہے۔ فون میں سونی IMX682 سینسر کے ساتھ 64MP کواڈ کیمرا اور 32MP ان ڈسپلے سیلفی کیمرہ جو 64 MP پرو نائٹ سکیپ موڈ کے ساتھ موجود ہے۔ 7 پرو وہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو TÜV رائن لینڈ اسمارٹ فون کی توثیق کرتا ہے۔مارکیٹ میں اسمارٹ فون54,999/-روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے Realme C15 کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ جو خصوصی اسنیپ ڈریگن ورژن اور پہلی بار جیومیٹرک ڈیزائن کی اطلاق کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ اس میں ایک پاپولرائزر میگا 6000mah کی بیٹری موجود ہے ۔یہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں 24,999/-روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔
img
رئیل می لیب کے ٹیسٹ کے۔ سمارٹ آڈیوز میں ایک نیا اضافہ رئیل می بڈز ہے۔ جو بیس بوسٹ ڈرائیورز اور ٹچ کنٹرول کے ساتھ صارفین کو ایک بہترین اور جدید آڈیو تجربہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھیتا ہے۔ رئیل می واچ ایس پاکستان میں لانچ کیے جانے والے سمارٹ وئیرایبل میں ایک اورجدید اپ گریڈ ہے اور یہ عالمی سطح پر دستیاب ہوگی۔ رئیل می واچ ایس 1.3 ''ٹچ اسکرین راؤنڈ ڈائل کے ساتھ آتی ہے۔ ۔ اس کا ایلومینیم کیس، میگنیٹک چارجنگ اور ریئل ٹائم ہارٹ ریٹ اور آکسیجن مانیٹر دیتا ہے جو اسمارٹ طرز زندگی کے زمرے میں پھیلا ہوا ہے۔ گھریلو پراڈکٹس میں دو نئی مصنوعات شامل کی گئیں جو کہ N1 سونک ٹو تھ برش اور اسمارٹ کیم 360 ہیں۔ لانچ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور شرکاء کا زبردست رسپانس ملا۔
Total Views: 1148

Reviews & Comments

Follow US