سی پیک منصوبے کے لیے رابطوں کی اہمیت اور زونگ فور جی کا کردار

img
پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین ترقیاتی منصوبہ سی پیک نہ صرف انتہائی سرعت کے ساتھ اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہے بلکہ ملک میں کئی چھوٹی بڑی صنعتوں کو اس انقلابی منصوبے کے تحت بنائے جانے والے انفراسٹرکچر اور رابطوں سے اہم کاروباری فوائد حاصل ہونا بھی شروع ہو گئے ہیں۔ اس عظیم ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے وابستہ براہ راست تجارتی اور کاروباری مقاصد کے حصول کے علاوہ اس منصوبے کے باعث پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مختصر اور طویل المدتی کارباری مواقع پیدا ہوں گے۔
سی پیک کوخطے میں انقلابی تبدیلیوں کے پیش خیمہ سمجھتے ہوئی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (Belt & Road Initiative) کا نام دیا گیا ہے اور اس منصوبے کا اہم ترین حصہ مستحکم اور مربوط روابط کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس بے مثال منصوبے کے زیر اثر شاہراہوں، ریلوے، اور پائپ لائنوں کا ایک وسیع نیٹ ورک تیار کیا جائے گا جو پاکستان کے مختلف جغرافیائی مقامات اور آبادیوں میں محفوظ رابطوں کی فراہمی یقینی بنائے گا جبکہ یہ میگا پروجیکٹ توانائی، صنعتی شعبے اوانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کی ترویج اور تکمیل میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے محفوظ ترین اور مربوط روابط یقینی بنانے میں پاکستان میں ڈیجیٹل اور موبائل سروسز فراہم کرنے والا نمایاں ترین ادارہ زونگ فور جی اہم ترین کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ملک بھر میں پھیلے ہوئے اپنے جدید ترین نیٹ ورک، معیاری سروسز اور تیز ترین انٹرنیٹ کے باعث زونگ فور جی سی پیک کے متعدد منصوبوں میں باہمی روابط کے لیے بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔
img
زونگ فور جی کے چیئرمین اور سی ای او وینگ ہو ا (Wang Hua) کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے بعد پاکستان اور چین میں باہمی روابط، اندرن و بیرون ملک موجود سٹیک ہولڈرز کے درمیان محفوظ رابطے وقت کی اہم ترین ضرورت بن جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے اعلی ترین نیٹ و رک، بہترین سروسز اور تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کے باعث زونگ فورجی سی پیک کے لیے رابطے یقینی بنانے میں اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں زونگ فور جی اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔جدت اور معیار کے اسی عزم کے زیر اثر زونگ فور جی پاکستان کے آئی سی ٹی کے شعبے میں نمایاں کردارادا کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں اپنے صارفین کے لیے فائیو جی جیسی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لیے راہ ہموار کر نے میں مصروف عمل ہے۔

فائیو جی سروسز کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ چائنہ موبائل کمیونیکشن کارپوریشن کے تعاون اور پچاس سے زائد شہروں میں پھیلے ہوئے اپنے ایک لاکھ اٹھاسی ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز کے ساتھ زونگ فور جی اس وقت پاکستان میں فائیو جی سروسز متعارف کروانے کے لیے بالکل تیار ہے زونگ کے چیئرمین اور سی ای ا و وینگ ہوا (Wang Hua) کا مزید کہنا تھا کہ فائیو جی ٹیسٹنگ سے لے کر ایم ای سی (Multi-access Edge Computing) اور NB-IoT trials تک زونگ فور جی پاکستان میں موبائل اندسٹری کے لیے نئی سمت اور معیار کے تعین میں مصروف عمل ہے۔

سی پیک جس تیز رفتاری سے اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہے وہ نہایت قابل ستائش اور متاثر کن ہے جبکہ پراجیکٹ کے لیے مربوط روابط کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے زونگ فور جی اپنی خدمات احسن انداز میں پیش کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان کی منزل کے حصول کے لیے برسوں سے کوشاں زونگ فور جی خطے میں تبدیلی کے ضامن سی پیک پراجیکٹ کے لیے مستحکم اور مربوط رابطوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بہترین پارٹنر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان اور سی پیک پراجیکٹ کا بنیادی مقصد پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ٹیکنالوجی اور بزنس میں نمایاں مقام کا حصول ہے اور زونگ فور جی اس ضمن میں اپنی خدمات پوری شد ومد کے ساتھ بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہے۔

سی پیک کے تحت تاحال ملک کے مختلف علاقوں میں کئی ایک میگا پراجیکٹس پہ کام جاری ہے جن میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اورنج لائن ٹرین لاہور، ایم ایل ون ریلوے لائن کے علاوہ سیکڑوں کلومیٹرز طویل سڑکیں وغیرہ شامل ہیں۔ سی پیک سے پاکستان اور اس خطے میں بسنے والوں کے لیے یقینی طور پر نئی معاشی اور اقتصادی راہیں کھلیں گی۔ کاربار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

زونگ فور جی پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے روز اول سے کلیدی کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ملک بھر میں زونگ فور جی 35 سو بلا واسطہ جبکہ دو لاکھ سے زائد بالواسطہ رزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ زونگ فور جی ٹیکس، سپیکٹرم فیس، لائسنس فیس سمیت متعدد دوسری ادائیگیوں کے ذریعے پاکستان کے قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ زونگ پاکستان میں ایک جدید ترین ڈیجیٹل ایکو سسٹم متعارف کرا رہا ہے جو فائیو جی جیسی جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں نہایت کار آمد ثابت ہو گا۔ زونگ فور جی ملک بھر میں پھیلے ہوئے اپنے 14 ہزار فور جی ٹاورز، عالمی معیار کی فور جی سروسز اور بہترین پیکجز کے ساتھ سی پیک پراجیکٹس کے لیے خدمات مہیا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ زونگ فور جی سی پیک منصوبے کے حوالے سے اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھانے اور مناسب ترین داموں میں بہترین سروسز مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
Total Views: 1173

Reviews & Comments

Follow US