ویوو اور عاطف اسلم "Capture Your Rise"مہم کے ذریعے خوابوں، فن اور زندگی کے یادگار لمحات کو اجاگر کریں گے۔ عالمی سطح پر اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں جدت کے حوالے سے نمایاں مقام رکھنے والے برانڈ vivo نے صفِ اوّل کے گلوکار اور فنکار عاطف اسلم کے ساتھ اپنی کامیاب شراکت داری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عاطف اسلم اس بار vivo V80 کے آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ ![]() "Capture Your Rise"کے عنوان سے شروع کی جانے والی اس نئی مہم کے ذریعے پاکستان بھر کے لوگوں کو اپنی زندگی کے سفر، کامیابیوں اور یادگار لمحات کو بھرپور انداز میں منانے کا پیغام دیا گیا ہے۔ یہ اعلان عاطف اسلم کے لیے ایک خاص موقع پر سامنے آیا ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں اپنا نیا البم "صبح آئے نہ "(Subah Aye Na) ریلیز کیا ہے۔ یہ البم بطور فنکار ان کے سفر میں آنے والی تبدیلیوں اور اپنے مداحوں کے ساتھ ان کے مضبوط تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔ اس البم کا ایک گانا vivo V80 کے ٹی وی کمرشل (TVC) میں بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے عاطف اسلم کی موسیقی اور vivo V80 کی کہانی کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ مہم شائقین کے جذبات کو چھونے اور انہیں متاثر کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ گزشتہ مہمات کو ملنے والے زبردست ردِعمل کے بعد یہ شراکت داری vivo کی جدید کیمرہ ٹیکنالوجی کو عاطف اسلم کے اثر ورسوخ اور ان کی حقیقی شخصیت کے ساتھ جوڑتی ہے۔ "Capture Your Rise"اسی مشترکہ سوچ کا ایک نیا اظہار ہے جس کے مطابق ہر فنکار، تخلیق کار اور خواب دیکھنے والا اپنی ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور vivo V80 کو اسی سفر کے یادگار لمحات محفوظ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس شراکت داری کے حوالے سے vivo کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹجی محمد زُہیر چوہان کا کہنا ہے:"عاطف اسلم کا سفر مسلسل ترقی اور کامیابی کی ایک بہترین مثال ہے جو بالکل اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جس کا پیغام 'Capture Your Rise' ہے۔ ان کے نئے البم کی ریلیز کے بعد یہ شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ خاص اور معنی خیز بن گئی ہے۔ ہمیں عاطف کے ساتھ اس سفر کو جاری رکھنے پر فخر ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس مہم کے ذریعے لوگوں کو بھی اپنی زندگی کے کامیاب اور یادگار لمحات محفوظ کرنے کی ترغیب دی جائے۔" عاطف اسلم نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:"ویوو ہمیشہ سے ایک بہترین پارٹنر رہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں V80 کے ساتھ اس سفر کو جاری رکھ رہا ہوں۔ موسیقی ہمیشہ سے میرے لیے اپنی کہانیاں بیان کرنے کا ذریعہ رہی ہے اس لیے میرے نئے البمصبح آئے نا کاایک گانا سفر میں ہوں ٹی وی کمرشل میں شامل ہونا میرے لیے بہت خاص بات ہے۔ مجھے امید ہے کہ 'Capture Your Rise' مہم ہر کسی کو اپنی کامیابیوں، ترقی اور زندگی کے ان یادگار لمحات کو منانے کی ترغیب دے گی جو ان کی شخصیت اور زندگی کا حصہ بنتے ہیں۔" یہ مہم ٹی وی کمرشل، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مختلف کمیونٹی پروگرامز کے ذریعے "Capture Your Rise"کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچائے گی۔ اس مہم میں ویوو کا مخصوص نارنجی رنگ اور #CaptureYouRise ہیش ٹیگ بھی شامل ہوگا جس کے ذریعے مداحوں کو اپنی کامیابیوں اور زندگی کے خاص لمحات دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ |
عاطف اسلم کا عروج کا سفر vivoV80 ساتھ جاری
Total Views: 57
